نان لائف انشورنس کے شعبہ کے منافع میں 2019ء کے دوران 19 فیصد اضافہ، آمدنی 7.1 ارب روپے تک پہنچ گئی

جمعرات 9 اپریل 2020 11:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2020ء) نان لائف انشورنس کے شعبہ کے منافع میں 2019ء کے دوران 19 فیصد اضافہ ہوا ہے، دوران سال نان لائف انشورنس کا کاروبار کرنے والے اداورں کا منافع 7.1 ارب روپے تک بڑھ گیا۔ ٹاپ لائن سکیورٹیز کے تجزیہ کار فواد باصر نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ سال 2019ء کے دوران شعبہ کی آمدنی میں اضافہ کا بنیادی سبب نان لائف انشورنس کمپنیوں کی انویسٹمنٹ آمدن میں 24 فیصد اضافہ ہے جس کے نتیجہ میں دوران سال کمپنیوں کی سرمایہ کاری پر آمدنی 5.2 ارب روپے تک بڑھ گئی جو کمپنیوں کے مجموعی منافع میں 19 فیصد اضافہ کا سبب بنی ہے اور دوران سال شعبہ کی آمدنی 7.1 ارب روپے تک پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال 2019ء کے دوران آدمی جی انشورنس کے خالص پریمیم میں 12 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ اسی عرصہ کے دوران نان لائف انشورنس کی خدمات فراہم کرنے والی کمپنی سینچری انشورنس کے خالص پریمیم میں سب سے زیادہ 13 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق سال 2018ء کے مقابلہ میں سال 2019کے دوران کلیمز کی مجموعی شرح تین فیصد کے اضافہ سے 52 فیصد کی بجائے 55 فیصد تک بڑھی ہے۔

رپورت کے مطابق دوران سال آدم جی انشورنس کے کلیمز میں 18 فیصد اضافہ ہوا اور کلیمز کی شرح 61 فیصد کے مقابلہ میں 64 فیصد تک بڑھ گئی۔ اسی طرح ای ایف یو کے کلیمز میں بھی 15 فیصد کے اضافہ سے کلیمز کی شرح سال 2019ء میں 48 فیصد رہی ہے جبکہ سال 2018کے دوران کمپنی کی کلیمز کی شرح 41 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

Browse Latest Business News in Urdu

سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا

سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا

حکومت معیشت کو مستحکم  ، ترقی کے مواقع کو فروغ  ، مہنگائی   پر قابو   ،کمزور طبقات کو ریلیف  ،غیر ملکی سرمایہ ..

حکومت معیشت کو مستحکم ، ترقی کے مواقع کو فروغ ، مہنگائی پر قابو ،کمزور طبقات کو ریلیف ،غیر ملکی سرمایہ ..

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی

امن وامان کی خراب صورتحال، لوٹ مار کے بڑھتے واقعات اور پولیس افسران کی جانب سے دکانداروں کے تعاون نہ ..

امن وامان کی خراب صورتحال، لوٹ مار کے بڑھتے واقعات اور پولیس افسران کی جانب سے دکانداروں کے تعاون نہ ..

چیئرمین تعلیمی بورڈراولپنڈی محمد عدنان خان، کنٹرولر امتحانات اور ضلع انتظامیہ کے افسران کے مختلف امتحانی ..

چیئرمین تعلیمی بورڈراولپنڈی محمد عدنان خان، کنٹرولر امتحانات اور ضلع انتظامیہ کے افسران کے مختلف امتحانی ..

کراچی چیمبر کے صدر کا ایف بی آر سے ایس آر او 350 کو مؤخر کرنے کا مطالبہ

کراچی چیمبر کے صدر کا ایف بی آر سے ایس آر او 350 کو مؤخر کرنے کا مطالبہ

نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کر کے ملک کی تقدیر بدلیں گے، چوہدری شافع حسین

نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کر کے ملک کی تقدیر بدلیں گے، چوہدری شافع حسین

کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان

کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان

لاہور چیمبر میں لینگویج کورسز یکم مئی سے شروع

لاہور چیمبر میں لینگویج کورسز یکم مئی سے شروع

خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کاموسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف شجرکاری مہم کا انعقاد

خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کاموسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف شجرکاری مہم کا انعقاد

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی

پیاز کی قیمتوں کمی جبکہ چینی قیمتوں اضافہ شروع ہوگیا پیاز کی قیمت 280سے کم ہوکر 140روپے فی کلو ہوگئی

پیاز کی قیمتوں کمی جبکہ چینی قیمتوں اضافہ شروع ہوگیا پیاز کی قیمت 280سے کم ہوکر 140روپے فی کلو ہوگئی