کرونا کی وجہ سے ایئربس اپنی ایک تہائی پیداوار کم کرنے پرمجبور

بریمین میں ہوائی جہازوں کی تیاری اور اسٹاک کو 27 اپریل تک معطل کیا جارہا ہے،کمپنی کا اعلان

جمعرات 9 اپریل 2020 11:51

کرونا کی وجہ سے ایئربس اپنی ایک تہائی پیداوار کم کرنے پرمجبور
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2020ء) ہوائی جہاز تیار کرنے والی بین الاقوامی شہرت یافتہ فرم ائیر بس نے کرونا وائرس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بحران کے باعث اپنی ایک تہائی پیداوار میں کمی کا اعلان کیا ہے۔اس نے پہلے ایئربس نے جرمنی کے شہروں بریمین اور اشٹاڈہ میں ہوائی جہازوں کی تیاری اور انہیں ذخیرہ کرنے کا سلسلہ عارضی طورپر روکنے کا اعلان کیا تھا۔

اس کے علاوہ ائیر بس نے امریکی ریاست الاباما میں موبل میںطیاروں کی تیاری عارضی طور پر روکنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

دنیا کی ہوائی جہاز تیار کرنے والی سب سے بڑی کمپنی کی طرف سے یہ اقدامات کوویڈ 19کے پھیلا ئوکے اورکمپنی کو درپیش نئے طیاروں کے آرڈر کے مسائل کے پیش نظر کیا ۔ کرونا کے اثرات ہوائی جہاز تیار کرنے والی کمپنی اسٹاک ، حجم اور طیاروں کی تیاری کے مختلف مراحل میں مینوفیکچرنگ کے عمل پربھی مرتب ہوا ۔کمپنی نے کہا کہ بریمین میں ہوائی جہازوں کی تیاری اور اسٹاک کو 27 اپریل تک معطل کیا جارہا ہے۔ تاہم کمپنی مرکز کاروباری معاونت کی سروس سائٹ پر اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں جب کہ جرمن شہراشٹاڈہ میں ایئربس سائٹس 11 اپریل تک مینوفیکچرنگ کے لیے بند ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu