جے ایس بینک اور صارفین نے COVID-19 رسپانس کے لئے فوری طور پر 110 ملین فنڈ قائم کر دیا

جمعرات 9 اپریل 2020 19:26

جے ایس بینک اور صارفین نے COVID-19 رسپانس کے لئے فوری طور پر 110 ملین فنڈ قائم کر دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2020ء) کورونا وائرس COVID-19 کے باعث قوم کو درپیش چیلنجز کے جواب میں جے ایس بینک نے اپنے اہم شراکت داروں کے ساتھ مل کر اپریل کے مہینے کے دوران وبائی مرض کے اثرات سے نمٹنے میں مدد کے لئے 110 ملین روپے کا فنڈ قائم کیا ہے۔ ایک عہد ساز اقدام کی بنیاد پر جس میں جے ایس بینک نے اپنے شراکت داروں کے ذریعہ تعاون پر مبنی تمام وعدوں کا یکساں طور پر امتزاج کیا ہے، یہ فنڈ جے ایس بینک کے باہمی تعاون کی کوششوں سے متعلق انسان دوستی کے فلسفہ میں شامل ہے اور یہ وبائی امراض سے متعلق بعض فوری اور طویل المدتی مسائل کے حل پر توجہ دے گا۔

سہ رخی حکمت عملی بنیادی طور پر فوری ریلیف، وبا پر قابو پانے اور مستقبل کیلئے ردعمل کی صلاحیتوں کو بڑھائے گی۔

(جاری ہے)

پہلے مرحلے میں مستحق خاندانوں کو 30 ملین روپے مالیت کا راشن اور ضروری اشیاء کی فراہمی پر توجہ دی جائے گی جبکہ دوسرے مرحلے میں غیر سرکاری تنظیموں سمیت طبی اور دیگر فرنٹ لائن اداروں میں پرسنل پروٹیکٹو ایکوئپمنٹ (پی پی ای) کی تقسیم اورعطیات سمیت 50 ملین روپے کی فراہمی پر غور کیا جائے گا۔

طویل المدتی حل کی ضرورت کو سمجھتے ہوئے اس پروگرام کے تیسرے مرحلہ میں طبی اور تکنیکی تحقیق اور ترقی کے ذریعے وائرس کے صحت پر طویل المدتی اثرات کو کم کرنے پر توجہ دی جائے گی۔ توجہ کے حامل شعبہ میں ٹرانسمیشن، ارتقاء اور پاکستانی آبادی بشمول حاملہ خواتین پر وائرس کے اثرات اور اس مقصد کے لئے ویکسین کی تیاری، تشخصی کٹس کی خصوصیات اور حساسیت کو بہتر بنانا اور فوری ٹیسٹنگ کٹس کی تیاری شامل ہیں۔

جے ایس بینک کے صدر و سی ای او باصر شمسی نے کہا کہ یہ ایک عالمی وباء ہے اور ایک ذمہ دار کارپوریٹ ادارے کے طور پر یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ضرورت کی اس گھڑی میں پاکستان کے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت پاکستان، میڈیکل طبقات اور دیگر تمام فریقین کے مشکور ہیں جو اس بیماری سے نمٹنے کیلئے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ہم دوسرے اداروں پر بھی زور دیتے ہیں کہ وہ آگے آئیں اور اس بیماری سے نمٹنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کی جانب اپنا کردار ادا کرنے کے لئے پرعزم، جے ایس بینک کو امید ہے کہ وہ اثر پذیری کے اس سفر کو جاری رکھے گا اور اس آزمائشی وقت کے دوران پاکستان کی کوششوں میں تعاون کرے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی