آئی ایف آر ایس 17پر عمل درآمد کی شرط کو موخرکردیا گیا،ایف پی سی سی آئی کی جانب سے فیصلے کا خیر مقدم

جمعہ 10 اپریل 2020 21:28

آئی ایف آر ایس 17پر عمل درآمد کی شرط کو موخرکردیا گیا،ایف پی سی سی آئی کی جانب سے فیصلے کا خیر مقدم
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2020ء) ایف پی سی سی آئی کے اسٹینڈنگ کمیٹی برائے تکافل اینڈ ونڈو تکافل کے کنوینرمحمد کامران سلیم نے آئی اے ایس بی کی جانب سے آئی ایف آر ایس 17پر عمل درآمد کی شرط کو یکم جنوری 2023تک موئخرکرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے جس پر عمل درآمد کی ڈیڈ لائن یکم جنوری 2022تھی۔واضح رہے کہ آئی ایف آر ایس 17پر عمل درآمد کی صل ڈیڈ لائن یکم جنوری 2021تھی۔

کامران سلیم نے کہاکہ یہ اقدام دنیا بھر میں آئی ایف آر ایس 17پر موئثر عمل درآمد کو یقینی بنائے گا جو انشورنس معاہدوں کے لئے اکائونٹنگ کے معیار اور موازنہ کو فروغ دینے کیلئے سرمایہ کاروں، انشورنس کمپنیوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے فائدہ مند ثابت ہوگا۔ یہ اضافی ڈیڈ لائن دبائوکا شکار پاکستانی تکافل انڈسٹری کونئے معیار سے وابستہ مخصوص تکافل معاملات کے حل کیلئے اضافی وقت فراہم کرے گی جس کی انڈسٹری کواشد ضرورت تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے انشورنس انڈسٹری کودرپیش چیلجنز اورضرورتوں خاص طورپر ترقی پذیر ممالک میں انشورنس انڈسٹری کو آئی ایف آر ایس 17پر عمل درآمدپر درپیش مشکلات کو سمجھنے پر آئی اے ایس بی کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا ترقی پذیر ممالک کوکم بجٹ کی وجہ سے مالی وسائل کی قلت ، ٹیکنالوجی اور ہنرمند انسانی وسائل جیسے مسائل کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کرونا 'COVID 19' وبائی مرض دنیا بھر میں انشوررزکے مالیاتی اور انسانی وسائل پر نمایاں دبائو کا سبب بن سکتا ہے جس کی وجہ سے یہ اقدام ناگزیر تھا ۔

Browse Latest Business News in Urdu