اسٹینڈرڈ چارٹرڈ اپنے ساتھیوں، کلائنٹس اور کمیونیٹیز کی اعانت جاری رکھے گا

جمعہ 10 اپریل 2020 21:48

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ اپنے ساتھیوں، کلائنٹس اور کمیونیٹیز کی اعانت جاری رکھے گا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2020ء) اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پی ایل سی کا بورڈ اور مینجمنٹ ٹیم(’’دی گروپ‘‘) اپنے تمام 84,000 ساتھیوں سمیت، وباء کے باعث پیدا ہونے والے موجودہ بحران کے دوران اور طویل المیعاد تجدید کے مرحلے میں، اپنے کلائنٹس اور اٴْن کمیونٹیز کی اعانت کے لیے پر عزم ہیں جہاں وہ کام کرتے ہیں۔گروپ میں پائی جانے لچک اور مزاحمت کے باعث، ہم ایک مضبوط حیثیت میں ہیں کہ مدد کر سکیں۔

فراہم کی جانے والی اعانت کے طور پر ہم نے متعدد اقدامات کا اعلان کیا ہے جن میں ایسی کمپنیوں کے لیے ایک ارب امریکی ڈالرز کی مالی امداد شامل ہے جو COVID-19 کے خلاف جدوجہد میں سامان اور خدمات فراہم کرتی ہیں یا عالمی وباء کے خلاف بہت زیادہ طلب رکھنے والی مصنوعات کی تیاری شروع کرنا چاہتی ہیں۔

(جاری ہے)

ہم فنڈنگ کے لیے غیر معمولی طلب دیکھ رہے ہیں اور پہلے ہی، ابتدائی ہفتے میں، 75 ملین امریکی ڈالرز کی سہولت کی منظوری دے چکے ہیں۔

اس کے علاوہ، ہم نے ریٹیل اور دیگر کاروباری کسٹمرز کے لیے ایک جامع سپورٹ اسکیم تیار کی ہے جس میں قرضوں کی ادائیگی میں تعطیلات، فیس کی معافی یا منسوخی اور لون میں توسیع کی سہولتیں شامل ہیں۔ مزید یہ کہ COVID-19کی وباء سے متاثر ہونے والوں کی مدد کے لیے 50 ملین امریکی ڈالرز کا ایک عالمی فنڈ قائم کیا ہے۔ گروپ فوری طور پر، اٴْن مارکیٹوں کوہنگامی امداد کے طور پر، 25ملین امریکی ڈالرز کا عطیہ دے رہا ہے جواس وباء سے بہت زیادہ متاثر ہوئی ہیں۔

اس کے علاوہ مزید 25 ملین امریکی ڈالرز بینک کے ساتھیوں اور ڈائریکٹرز سے اکھٹا کیے جائیں گے اور اتنی ہی رقم گروپ فراہم کرے گا تاکہ وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والے اقتصادی اثر سے نکلنے میں کمیونٹیز کی مدد کی جا سکے۔ اس کے علاوہ، گروپ چیف ایگزیکٹو اور گروپ چیف فنانشل آفیسر COVID-19 assistance fund میں ذاتی طور پر بڑا عطیہ دیں گے۔ اس کے علاوہ گروپ چیئرمین اور بورڈ کے ارکان اور مینجمنٹ ٹیم کے ارکان بھی ذاتی حیثیت میں عطیات دیں گے۔

علاوہ ازیں، گروپ چیف ایگزیکٹو اور گروپ چیف فنانشل آفیسر، 2020 کی پرفارمنس کے حوالے سے کیش بونس سے دستبردار ہو جائیں گے۔ریمیونریشن کمیٹی نے 2020 کے لیے یقین دلایا ہے کہ ریمیونریشن کے بارے میں فیصلہ گروپ کی مجموعی کارکردگی کی روشنی میں اورCOVID-19 کے پھیلنے سے گروپ کے مختلف اسٹیک ہولڈرزکو درپیش چیلنجوں کی روشنی میں کیا جائے گا۔ہم، پورے گروپ میں، اپنے ساتھیوں کو بھی اعانت فراہم کر رہے ہیں۔

اس اعانت میں ، کسی بھی ساتھی سے یہ نہیں کہا گیا ہے کہ وہ COVID-19 کے اثر کی وجہ سے بینک کی ملازمت ترک کردے اور نہ ہی ہم ،اس وباء کے نتیجے میں ،کسی بھی نوعیت کی برطرفی کا ارادہ رکھتے ہیں اور نہ ہی، ہم نے،95 مارکیٹوں میں اپنے 84,000 ساتھیوں میں سے کسی کو رخصت پر بھیجا ہے۔ یہ تمام ساتھی ہمارے کلائنٹس اور کسٹمرز کی اعانت کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد