کورونا وائرس وباء اورعالمی بحران نے معیشت کو متاثر کیا ہے،افتخار علی ملک

جمعہ 1 مئی 2020 20:58

کورونا وائرس وباء اورعالمی بحران نے معیشت کو متاثر کیا ہے،افتخار علی ملک
کراچی۔ یکم مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2020ء) سارک چیمبر آف کامرس کی نامزد صدر،یونائیٹڈ بزنس گروپ(یو بی جی)کے چیئرمین یو بی جی افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ کورونا وائرس وبااورعالمی بحران نے پاکستان سمیت دنیا بھر کی معیشت کو متاثر کیا ہے،کورونا وائرس کے باعث نقصانات کی وجہ سے پاکستان کو ملکی تاریخ کی بدترین معاشی صورتحال کا سامنا ہے تاہم وزیراعظم عمران خان اس صورتحال پر قابو پانے کی مکمل جدوجہد کررہے ہیں اور بزنس کمیونٹی حکومت کی اس جدوجہد میں مکمل ساتھ دے رہی ہے تاکہ پاکستان کورونا وائرس سے ہونیو الے نقصانات پرجلد قابو پاسکے۔

جمعہ کو جاری کردہ اپنے بیان میں افتخارعلی ملک نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث معاشی نقصانات کی وجہ سے پاکستان کو ملکی تاریخ کی بدترین معاشی صورتحال کا سامنا ہے، کووِڈ 19 کا بحران جاری رہا تو رواں سال تک مینوفیکچرنگ اور سروسز سیکٹر کے ساتھ ساتھ برآمدات متاثر ہوسکتی ہے، سال 2020 میں نمو منفی رہنے اور 2021 کے آغاز سے بحالی کا امکان ہے اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ پاکستان کی زرعی نمو برقرار رہے گی،حکومت کو چاہیئے کہ زرعی سیکٹر اور آٹو سیکٹر پر خصوصی توجہ دے ۔

(جاری ہے)

افتخار ملک نے مزید کہا کہ انہوں نے ان اطلاعات پر مسرت کا اظہار کیا کہ حکومتی بانڈزمیں غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی کا رجحان کا سلسلہ رک گیاہے اوریہ اطلاع بھی خوش آئند ہے کہ اپریل میں حکومتی بانڈزمیں 20کروڑ 40کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری آئی ہے۔سارک چیمبر کے حوالے سے افتخار ملک نے کہا کہ سارک چیمبر آف کامرس میں مسلسل 29 سال پاکستان کی نمائندگی پر مجھے فخر ہے اور اپنے اسی تجربے کی بنیادپر میری ہرممکن یہ کوشش ہوگی کہ بطورصدر سارک ممالک کے درمیان تجارت وصنعت کو قریب لانے کی کوشش کروں، مجھے سارک سیکریٹریٹ پاکستان لانے اور اسلام آباد میں سارک چیمبر کی اسٹیٹ آف دی آرٹ بلڈنگ کی تعمیرکرانے میں اپنے کردارپر ناز ہے ، سارک چیمبر کے صدر کی حیثیت سے خطے میں پاکستان کی تجارت بڑھانے کیلئے جدوجہدکی جائے گی ۔

افتخار علی ملک نے کہا کہ اسلام آباد میں بننے والی سارک کی اسٹیٹ آف دی آرٹ 9منزلہ بلڈنگ بنائی اور جو آخری مراحل میں ہے تاہم اس کی تکمیل ایک چیلنج ہے کیونکہ بہت سے واجبات ہیں، میں بزنس کمیونٹی کی جانب سے امن کا فیلڈمارشل بن کر ملک کی نوجوان نسل کے ذریعے ملکی معیشت کو استحکام دینے، بے روزگاری دور کرنے کی جدوجہد جاری رکھوں گاجبکہ سائوتھ ایشیا میں علاقائی تعاون بڑھانے کیلئے میرا مشن جاری رہے گا،میری یہی کوشش ہوگی کہ پاکستان کے دیگرسارک ممالک بھارت،سری لنکا،نیپال، افغانستان،بنگلہ دیش،مالدیپ،بھوٹان سے اچھے تعلقات ہوں اور ہم علاقائی تجارت میں اپنا وسیع حصہ حاصل کریں، علاقائی سطح پر ایکسپورٹ بڑھے اور پاکستان کو فائدہ ہو۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس