چھوٹے تاجرپریشان ہیں،کورونا وائرس مریضوں کا بڑھنا باعث تشویش ہے‘

کاروباری حالات بدتر ہوچکے ہیں، چھوٹے تاجر بھی دکانیں بند ہونے کی وجہ سے شدید کرب میں مبتلا ہیں‘ یونائٹیڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ،سابق صدر ایف پی سی سی آئی ایس ایم منیر کی تاجررہنمائوں سے گفتگو

ہفتہ 2 مئی 2020 21:25

چھوٹے تاجرپریشان ہیں،کورونا وائرس مریضوں کا بڑھنا باعث تشویش ہے‘
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2020ء) یونائٹیڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ،سابق صدر ایف پی سی سی آئی ایس ایم منیر نے کہا ہے کہ وفاقی اورملک کی چاروں صوبائی حکومتوں نے کرونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے اور لاک ڈائون کے ذریعہ لوگوں کو گھروں تک محدود بھی کیا جس کی وجہ سے ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز دوسرے ملکوں کی طرح نہیں بڑھے لیکن اس کے باوجود روزانہ جس تیزی کے ساتھ کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے وہ باعث تشویش ہے،بزنس کمیونٹی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ ہرممکن تعاون کررہی ہے اوریہ تعاون کا ہی نتیجہ ہے کہ انکا سال کا سب سے بہترین سیزن مشکلات سے دوچار ہوچکا ہے،اس سیزن کی وجہ سے ہی کاروباری افرادبالخصوص چھوٹے تاجر اپنے مسائل کو دور کرتے ہیں اور اپنے بچوں کی شادیاں طے کرتے ہیں لیکن تاجروں کے خواب کورونا نے بکھیر دیئے ہیں ،کورونا سے مقابلہ جاری ہے لیکن حکومت کوکاروبار شروع کرنے کیلئے حکومت عملی بنانی ہوگی کیونکہ آن لائن کاروبار کسی تاجرکے چہروں پر رونق نہیں لاسکا ہے اس لئے وزیراعظم عمران خان اورملک کے چاروں وزراء اعلیٰ مشترکہ حکمت عملی کے تحت ماہ رمضان المبارک کے دوسرے اور تیسرے عشرے میں تمام احتیاطی تدابیر کے ساتھ چھوٹے تاجرو کانداروں کو کاروبارکرنے کی اجازت دیں تاکہ وہ بھاری نقصانات سے بچ سکیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدر طارق حلیم، کاٹی کے صدر شیخ عمر ریحان ،یو بی جی کے مرکزی ترجمان گلزار فیروزاوردیگر تاجررہنمائوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ ایس ایم منیر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کورونا وائرس سے مقابلے کیلئے بہت محنت کررہے ہیں اور غریبوں میں اربوں روپے تقسیم کررہے ہیں تاکہ وہ مشکل حالات میں اپنی گزربسر کرسکیں ، ہم سب کو ایک قوم ہوکرکورونا وائرس سے مقابلے کی جدوجہد جاری رکھنی ہے اور قوم متحد ہو کر ہی کورونا کو شکست دے سکتی ہے،حکومت کو چاہیئے کہ تاجروں اور صنعتکاروں کودرپیش مسائل پر مزید توجہ دے کیونکہ کورونا کی وجہ سے کاروباری حالات بدتر ہوچکے ہیں، چھوٹے تاجر بھی دکانیں بند ہونے کی وجہ سے شدید کرب میں مبتلا ہیں۔

ایس ایم منیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ایکسپورٹرز کو انکے ریفنڈز کی جلد ادائیگی کیلئے مزیداحکامات جاری کریں تاکہ ایکسپورٹرز مارکیٹ میں سراٹھانے کے قابل ہوسکیں۔اس موقع پر عمرریحان نے کہا کہ وزیراعظم فوری طور پر جولائی تا دسمبر 2019کی مدت کیلئے جار ی کردہ بلوں میں انڈسٹریل سپورٹ پیکج (آئی ایس پی ای) کے محصولات کی وصولی کے فیصلے کوختم کرے اورکے الیکٹرک کو حکم دیا جائے کہ بجلی کے بلوں میں لگائے گئے آئی ایس پی اے چارجز کا فوری خاتمہ کرکے ازسرنو نئے بلز جاری کئے جائیں۔

شیخ عمر ریحان نے کہا کہ کے الیکٹرک نے ماہ اپریل کے بلوں میں دوبارہ آئی ایس پی اے چارجز لگا کر بھیج دیئے ہیں،اورصنعتکاروں کا مشترکہ مطالبہ ہے کہ نہ صرف آئی ایس پی اے چارجز ختم کئے جائیں بلکہ پیٹرول کی طرح بجلی اورگیس کی قیمتوں کو بھی کم کیا جائے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد