کورونا وائرس کی وباء سے نمٹنے کیلئے رکن ممالک کے ساتھ تعاون کاسلسلہ جاری ہے،آئی ایم ایف

اتوار 3 مئی 2020 13:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2020ء) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہاہے کہ کورونا وائرس کی وباء سے نمٹنے کیلئے رکن ممالک کے ساتھ تعاون کاسلسلہ جاری ہے۔ آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹرکرسٹلیناجوارگیوانے اتوار کوایک انٹرویو میں کہاہے کہ کوروناوائرس کی عالمگیروباء کے اثرات سے نمٹنے کیلئے رکن ممالک کے ساتھ تعاون کاسلسلہ جاری ہے، اب تک متعدد ممالک کیلئے ہنگامی بنیادوں پرامداد اورمعاونت فراہم کی گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ وباء کے اثرات سے نمٹنے کیلئے ہنگامی امدادتک رسائی کو دوگنا کردیا گیاہے۔ آئی ایم ایف نے کے انتظامی بورڈنے رکن ممالک کیلئے مختصرمدت کے قرضوں کے نئے نظام شارٹ ٹرم لیکویڈیٹی لائن ( ایس ایل ایل) اور ریپڈ فنانسنگ انسٹرومنٹ کے زریعہ پاکستان سمیت درجنوں ممالک کیلئے امداد اورمعاونت فراہم کی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ اب تک 102 ممالک نے مالی معاونت کیلئے آئی ایم ایف کے ساتھ رابطہ کیاہے ۔

آئی ایم ایف سے حاصل کردہ قرضہ کورکن ممالک وباء کے دنوں میں ادائیگیوں میں توازن کوبرقرار اورمستحکم رکھنے اورہنگامی طبی سپلائی کیلئے استعمال کرسکیں گے۔انہوں نے کہاکہ رکن ممالک کو 145 فیصد تک کوٹہ کی سہولت حاصل ہوگی۔ آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر نے کہاکہ امید ہے کہ 2021 ء میں اقتصادی بحالی کاعمل شروع ہوگا۔انہوں نے کہاکہ اگرحکومتیں صحت اورصحت عامہ کے حوالہ سے اقدامات کرے، لاک ڈاون سے بیروزگارہونے والے افراد کو امداداوربنیادی سہولیات فراہم کرے اورچھوٹے ودرمیانہ درجہ کے کاروبار(ایس ایم ایز) کووسائل فراہم کرے تو اس صورت میں عالمی اقتصادی بحالی کے عمل میں نمایاں تیزی لانا ممکن ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

غذائی اجناس  کی  برآمد میں فروری   کے دوران سالانہ بنیاد پر  35 فیصد   اضافہ ہوا  ، ادارہ شماریات

غذائی اجناس کی برآمد میں فروری کے دوران سالانہ بنیاد پر 35 فیصد اضافہ ہوا ، ادارہ شماریات