افغانستان کو پاکستانی برآمدات میں 9 ماہ کے دوران 12.20 فیصد کمی

درآمدی بل میں بھی نمایاں کمی ہوئی، سٹیٹ بینک

پیر 4 مئی 2020 14:56

افغانستان کو پاکستانی برآمدات میں 9 ماہ کے دوران 12.20 فیصد کمی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2020ء) افغانستان کو پاکستانی برآمدات میں جاری مالی سال کی ابتدائی تین سہ ماہیوں میں 12.20 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2019ء تا مارچ 2020ء افغانستان کوپاکستانی برآمدات کا حجم 789.43 ملین ڈالرریکارڈکیا گیا، یہ شرح گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 12.20 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کی ابتدائی تین سہ ماہیوں میں افغانستان کوپاکستانی برآمدات کا حجم 885.77 ملین ڈالرریکارڈکیا گیاتھا۔

(جاری ہے)

مارچ 2020ء میں افغانستان کوپاکستانی برآمدات کا حجم 61.12 ملین ڈالررہا، گزشتہ سال مارچ میں افغانستان کو108.27 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں، مالی سال 2018-19ء کے دوران افغانستان کو مجموعی طورپر1.19 ارب ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔سٹیٹ بینک کے مطابق اس عرصہ میں افغانستان سے درآمدات میں کمی کاتناسب 18.04 فیصد رہا، جولائی 2019ء تا مارچ 2020ء افغانستان سے درآمدات کاحجم 111.65 ملین روپے ریکارڈکیاگیا، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں افغانستان سے 131.68 ملین ڈالرکی درآمدات کی گئی تھیں۔ گزشتہ مالی سال کے دوران افغانستان سے درآمدات کا مجموعی حجم 170.47 ملین ڈالر ریکارڈکیا گیا تھا۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی