پاک افغان تجارت سے لاکھوں افراد کا رزق وابستہ ہے،میاں ز اہد حسین

ایران اور تاجکستان افغان منڈی پر قابض ہو رہے ہیں،صدر کراچی انڈسٹریل الائنس

بدھ 6 مئی 2020 19:33

پاک افغان تجارت سے لاکھوں افراد کا رزق وابستہ ہے،میاں ز اہد حسین
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2020ء) ایف پی سی سی آئی بزنس مین پینل کے سینئر وائس چیئرمین ،پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ پاک افغان تجارت سے لاکھوں افراد کا رزق وابستہ ہے اس لئے اس معاملہ کو سنجیدگی سے دیکھا جائے اور لوگوں کا روزگار ختم ہونے سے بچایا جائے۔

مسلسل گرتی ہوئی برآمدات کو سنبھالنے کیلئے تجارتی رکاوٹیں فوری طور پر دور کی جائیں۔ میاں زاہد حسین نے بز نس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ کبھی پاک افغان سرحد کو تجارت کیلئے مکمل طور پر بند کر دیا جاتا ہے تو کبھی صرف افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے لئے کھولا جاتا ہے جبکہ مقامی درآمد و برآمدکنندگان کو یکسر نظر انداز کر دیا جاتا ہے جو حیران کن ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ پاک افغان تجارت پر نظر رکھنے والے حکام کنفیوز ہیں اور بھاری نقصانات کا سبب بن رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پہلے ہفتے میں تین دن ٹرانزٹ ٹریڈ کے لئے سرحد کھولنے کی اجازت دی گئی جس کے بعد وزارت تجارت کے بجائے وزارت داخلہ نے ہفتے میں پانچ دن کے لئے تجارت کی اجازت دے دی ۔یہ جانتے ہوئے کہ پاکستانی تاجر روزانہ پانچ سو سے زیادہ ٹرک اور کنٹینر افغانستان بھجواتے ہیں ۔

صرف ایک سو ٹرکوں یا ٹریلروں کو سرحد سے گزرنے کی اجازت دی گئی ہے جس میں پچاس افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور پچاس مقامی تاجروں کے ہونگے جو حالات سے پریشان اور کورونا وائرس کی وجہ سے ناقابل برداشت نقصانات اٹھانے والی کاروباری برادری کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔وزارت داخلہ کی جانب سے تجارت پر پابندی اٹھانے کی اطلاع پر برآمدکنندگان نے ہزاروں ٹرکوں پر سامان لوڈ کر دیا مگر اب انھیں پہنچانا مسئلہ بنا ہوا ہے کیونکہ ایک دن میں پچاس ٹرکوں سے زیادہ کو سرحد پار کرنے کی اجازت نہیں ہے جبکہ بے یقینی کی یہ کیفیت سرحدوں پر فرائض سرانجام دینے والے بعض افراد کے لئے نوٹ چھاپنے کا ذریعہ بن گئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ اور سابقہ فاٹا میں گھی سے دس کارخانوں سمیت بہت سی ملیں صرف افغانستان کی ضروریات کے لئے بنائی گئی ہیں اور اگر سرحد مکمل طور پر نہ کھولی گئی تو یہ بند ہو جائیں گے جس سے محاصل اور روزگار دونوںکا نقصان ہو گا جبکہ سرمایہ کاروں کی حوصلہ شکنی ہو گی۔پاک افغان سرحد کے حالات دیکھتے ہوئے ایران اور تاجکستان نے افغانستان کے لئے اپنی برآمدات بڑھا دی ہیں اور یہ منڈی بھی دیگر منڈیوں کی طرح پاکستان کے ہاتھ سے نکل رہی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ