پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی ، سرمایہ کاروں کو 78ارب72کروڑ4لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا

جمعرات 7 مئی 2020 19:58

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی ، سرمایہ کاروں کو 78ارب72کروڑ4لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2020ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںجمعرات کو بھی مندی کا تسلسل برقرار رہاجس کے نتیجے میںکے ایس ای100انڈیکس مزید424.02پوائنٹس کی کمی سے 33304پوائنٹس کی سطح پر آ گیاجب کہ 73.41فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈکی گئی جس کے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کاروں کو 78ارب72کروڑ4لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا اور کاروباری حجم بھی بدھ کی نسبت 15.76فیصد کم رہا ۔

گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے باعث ٹریڈنگ کے ابتدائی اوقات میں کے ایس ای100انڈیکس 33811پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا تاہم بعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ رجحان کے تحت شیئرز کی فروخت کا دباو،ْ بڑھ گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ مندی پھر لوٹ آئی اور انڈیکس 33238پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں ریکوری آئی لیکن مندی غالب رہی اورمارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس424.02پوائنٹس کی کمی سے 33304پوائنٹس ہوگیا اسی طرح 209.79پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 14634.38پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 292.73پوائنٹس کی کمی سے 23650.99پوائنٹس پر بند ہوا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز مجموعی طور پر 331کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سی75کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جب کہ 243کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی اور13میں استحکام رہا۔مندی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 78ارب72کروڑ4لاکھ روپے کی کمی سے 62کھرب 96ارب 65کروڑ38لاکھ روپے ہوگئی ۔جمعرات کو17کروڑ60لاکھ 25ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا جوبدھ کی نسبت3 کروڑ29لاکھ 48ہزار شیئرز کم ہے۔

قیمتوں میں اتار چڑھاو ،ْ کے لحاظ سے رفحان میظ کے حصص کی قیمت 95روپے کے اضافے سے 6995روپے اورسیپ ہائر ٹیکس کے حصص کی قیمت64وپے کے اضافے سے 929روپے ہوگئی جب کہ یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت785روپے کی کمی سی10110روپے اورنیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت77.61روپے کی کمی سے 5837روپے ہوگئی ۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سی ہیسکول پٹرول، میپل لیف ،ڈی جی خان سیمنٹ ،یونٹی فوڈز،فوجی سیمنٹ ،کے الیکٹرک ،پایونیئر سیمنٹ ،کریسنٹ ٹیکس ،حبیب بینک اور ورلڈ کال ٹیلی کام کے حصص سرفہرست رہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ