میزان بینک نے 2020کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا!

جمعہ 8 مئی 2020 19:33

میزان بینک نے 2020کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا!
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2020ء) میزان بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ میں 31مارچ 2020ء کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کی منظوری دی گئی ۔ میٹنگ کی صدارت بورڈ کے چیئرمین ریاض ایس اے اے ادریس نے کی۔ اس موقع پر بورڈ کے وائس چیئرمین فیصل اے اے اے الناصر بھی موجود تھے۔ 2020کی پہلی سہ ماہی میں بینک کے ڈپازٹ 928ارب رہے جوکہ بینکنگ انڈسٹری میں6فیصد سے زیادہ کا مارکیٹ شیئر ہے۔

میزان بینک ملک کے 231شہروں میں 774برانچز کے ساتھ ملک کا چھٹا بڑا بینک ہے جوکہ پاکستان اور دنیا بھر میں صارفین کو جامع ڈیجیٹل خدمات کے ذریعے شرعی اصولوں کے مطابق بینکنگ خدمات فراہم کررہا ہے جن میں انٹرنیٹ بینکنگ،موبائل ایپ اور دوسرے متبادل ڈسٹری بیوشن چینلزشامل ہیں۔

(جاری ہے)

بینک کے خالص پھیلائو میں 66فیصد ریکارڈ کیا گیاجبکہ بینک کی نان فنڈڈ آمدنی میں 64فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس میں فارن ایکسچینج آمدنی میں اضافہ اور سیکیوریٹیز کی فروخت سے حاصل ہونے والا 680ملین روپے کا منافع اہم وجہ ہے۔

بینک کے انتظامی اور دیگر آپریٹنگ اخراجات گزشتہ سال کے اسی عرصے کے 5.5ارب روپے کے مقابلے میں 7.1ارب رہے ۔ ان اخراجات میں اضافہ مارچ 2019سے مارچ 2020تک 98نئی برانچز قائم کرنے کی وجہ سے ہوا۔معاشی سرگرمیوں میں سست روی اور سیزنل فنانسنگ کی ادائیگی کی وجہ سے بینک کے فنانسنگ پورٹ فولیو میں دسمبر 2019سے تھوڑی سی کمی واقع ہوئی ہے ۔ کورونا وائرس (COVID-19)کے پھیلائو کی وجہ سے معیشت کے بعض شعبوں میں دبائو کو دیکھتے ہوئے بورڈ نے کسی بھی ممکنہ غیر فعال فنانسنگ کا مقابلہ کرنے کیلئے ایک ارب روپے کی اضافی عمومی فراہمی کی منظوری دی ہے جس سے بینک کے غیر فعال فنانسنگ کوریج کی شرح 147فیصد ہوگئی ہے جوکہ بینکنگ انڈسٹری میں سب سے زیادہ ہے جبکہ بینک کا غیر فعال فنانسنگ انفیکشن تناسب 2فیصد سے بھی کم ہے جوکہ انڈسٹری میں سب سے کم ہے۔

موجودہ وبائی صورتحال کے دوران بینک نے اپنے ملازمین، ان کے اہلِ خانہ اور اپنے صارفین کی صحت کی حفاظت کیلئے متعدداقدامات اٹھائے ہیںجن میں کاروباری تسلسل کے منصوبوںکو جاری رکھنا، ہیڈ آفس کے 70فیصد اسٹاف کامحفوظ طریقے سے متبال مقامات یا گھروں سے خدمات فراہم کرنا اوربینک میں ماسک کے لازمی استعمال جیسے اقدامات شامل ہیں تاکہ اس بیمار ی کے خطرات کو کم کیا جائے۔

Browse Latest Business News in Urdu

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں  سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں   121 فیصد کا نمایاں اضافہ

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں  علی باباڈاٹ کام پر  سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ  بارے  تربیتی سیشن

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں علی باباڈاٹ کام پر سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ بارے تربیتی سیشن

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں  کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر  اسلام آباد چیمبر

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر اسلام آباد چیمبر

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی آمدنی میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 27 فیصد اضافہ،حجم 36.5 ..

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی آمدنی میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 27 فیصد اضافہ،حجم 36.5 ..