یو بی جی کے چیئرمین افتخار ملک نے کاروباری برادری سے بجٹ تجاویز طلب کرلیں

نجی شعبہ معاشی بحالی کیلئے حکومتی کاوشوں کی بھر پور حمایت کرتا ہے،چیئرمین یونائٹیڈ بزنس گروپ

جمعہ 8 مئی 2020 20:41

یو بی جی کے چیئرمین افتخار ملک نے کاروباری برادری سے بجٹ تجاویز طلب کرلیں
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2020ء) یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے مرکزی چیئرمین افتخار علی ملک نے ملک بھر کی تاجر برادری سے مالی سال2020-21ء کے بجٹ کے لئے قابل عمل تجاویز طلب کر لی ہیں تاکہ ترقیاتی اور کاروبار دوست ماحول کو یقینی بنانے اور کورونا وبا کے دوران معاشی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے یہ بجٹ تجاویز بروقت وفاقی حکومت کو پیش کی جاسکیں۔

معروف درآمد و برآمد کنندگان کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے افتخار علی ملک نے کہا کہ پاکستان کورونا وائرس کی وجہ سے آزمائش کے دور سے گزر رہا ہے، تاجر برادری اس بحران کی دلدل سے نکلنے کے لئے ایک واضح وژن کے ساتھ آگے بڑھے اور ایسی تجاویز پیش کرے جن کی روشنی میں حکومت آئندہ بجٹ میں معیشت کی بحالی کے اقدامات کر سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نجی شعبہ معاشی بحالی کیلئے حکومتی کاوشوں کی بھر پور حمایت کرتا ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ مشترکہ تجاویز سے بجٹ کو بزنس فرینڈلی بنانے میں مدد ملے گی جس کے نتیجے میں برآمدات میں تیز رفتار اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بنیادی اور ثانوی خام مال ، ثانوی، نیم تیار شدہ اور تیار شدہ مال پر ڈیوٹی سٹرکچر کی بنیاد پر عائد کی جائے۔حکومت آئندہ بجٹ میں کاروباری آسانیوں پر توجہ دے جو ملک میں معاشی نمو کو متحرک اور سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے انتہائی ضروری ہیں۔ یہ امر خوش آئند ہے کہ حکومت معیشت کے استحکام اور ٹیکس کلچر کے فروغ کے لئے تاجروں اور کاروباری برادری کی شراکت کی معترف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کورونا وبا کے تناظر میں صحت کے شعبہ کے بجٹ میں اضافہ کرے، صحت سے متعلق مصنوعات اور خدمات پر عائد تمام ٹیکسز معاف کیے جائیں تاکہ عام آدمی کو بھی ان تک رسائی حاصل ہوسکے۔

Browse Latest Business News in Urdu

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں  سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

چین    میں  بین الاقوامی تجارتی  نمائش ،ٹی ڈی اے پی نے   شرکت  کے  خواہش مندوں سے یکم اپریل تک   درخواستیں ..

چین میں بین الاقوامی تجارتی نمائش ،ٹی ڈی اے پی نے شرکت کے خواہش مندوں سے یکم اپریل تک درخواستیں ..

گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ

گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ

اسلام آباد ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 608 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 67156 پرپہنچ گیا

اسلام آباد ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 608 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 67156 پرپہنچ گیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوبھی  نمایاں تیزی، کے ایس ای 100 انڈکس   641.51 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 66547.79 ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوبھی نمایاں تیزی، کے ایس ای 100 انڈکس 641.51 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 66547.79 ..

رکنیت کی تجدید کے لئے کراچی چیمبر آئندہ اتوار کھلا رہے گا،دفتری اوقات میں توسیع

رکنیت کی تجدید کے لئے کراچی چیمبر آئندہ اتوار کھلا رہے گا،دفتری اوقات میں توسیع