پاکستان اسٹاک ایکس چینج،کے ایس ای100انڈیکس 36.47پوائنٹس کی کمی سے 33267.67پوائنٹس پر بند

جمعہ 8 مئی 2020 22:09

پاکستان اسٹاک ایکس چینج،کے ایس ای100انڈیکس 36.47پوائنٹس کی کمی سے 33267.67پوائنٹس پر بند
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2020ء) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںکاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو کاروبار حصص میںملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط طرز عمل اپنائے جانے کے باعث کے ایس ای100انڈیکس مزید36.47پوائنٹس کی کمی سے 33267.69پوائنٹس کی سطح پر آ گیااور50.30فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈکی گئی لیکن اس کے باجود مہنگے شیئرز کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت9 ارب12کروڑ11لاکھ روپے بڑھ گئی اور کاروباری حجم بھی صرف 9کروڑ80لاکھ18ہزار شیئرز کی لین دین تک محدود رہا ۔

نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے یونٹی فوڈز، حیسکول پٹرول، میپل لیف ،ہم نیٹ ورک ،ٹی آر جی پاکستان ،سوئی نادرن گیس کمپنی ،فوجی سیمنٹ ،ڈیکسون آکسی چیم ،حبیب بینک اور پاک الیکٹران کے حصص سرفہرست رہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعہ کوٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کار ملک میں لاک ڈاون میں سختی یا نرمی کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال کے باعث تذبذب کا شکار نظر آئے جس کے باعث منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری اور منافع کے حصول کی عرض سے فروخت کے یکساں رجحانات وقفے وقفے سے بڑھتے رہے جس کے نتیجے میں ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس33500 کی بلند اور33159.08پوائنٹس کی نچلی سطح پر دیکھا گیا اورمارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 36.47پوائنٹس کی کمی سے 33267.67پوائنٹس ہوگیا اسی طرح 14.68پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس14619.70پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 31.19پوائنٹس کے اضافے سی23682.18پوائنٹس پر بند ہوا ۔

گزشتہ روز مجموعی طور پر330کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سی139کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جب کہ 166کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی اور25میں استحکام رہا۔مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت9ارب12کروڑ11لاکھ روپے کے اضافے سے 63کھرب 5ارب 77کروڑ49لاکھ روپے ہوگئی ۔جمعہ کو8کروڑ80لاکھ 18ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا جوجمعرات کی نسبت49.99 فیصدشیئرز کم ہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاو ،ْ کے لحاظ سے یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت 390روپے کے اضافے سے 10500روپے اورنیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت262وپے کے اضافے سے 6100روپے ہوگئی جب کہ آئی سی آئی پاکستان کے حصص کی قیمت39.09روپے کی کمی سی620.91روپے اورانڈس موٹرکے حصص کی قیمت30.19روپے کی کمی سے 959.81روپے ہوگئی ۔

Browse Latest Business News in Urdu

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں  جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں  17فیصد کی کمی ریکارڈ

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 17فیصد کی کمی ریکارڈ

آئل اینڈ گیس  ڈویلپمنٹ  کمپنی  کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال  کی تیسری سہ ماہی میں  34 فیصد کی کمی ..

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 34 فیصد کی کمی ..

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے  میں  مارچ کے دوران  ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے میں مارچ کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..