گندم کا خوفناک بحران ملک کی دہلیز تک آن پہنچا ہے،قیمت بڑھی تو صوبائی اور مرکزی حکومتوں کو سیاسی قیمت ادا کرنا ہو گی،میاں زاہدحسین

ْملک بھر میں آٹے اور گندم کی قیمتوں میں اضافہ شروع ہو گیا ہے اور اگر فوری اقدامات نہ کئے گئے تو کرونا وائرس اور اسکے نتیجہ میں لاک ڈائون سے پریشان عوام کی زندگی مزید اجیرن ہو جائے گی ،سینئروائس چیئرمین بزنس مین پینل

پیر 11 مئی 2020 17:44

گندم کا خوفناک بحران ملک کی دہلیز تک آن پہنچا ہے،قیمت بڑھی تو صوبائی اور مرکزی حکومتوں کو سیاسی قیمت ادا کرنا ہو گی،میاں زاہدحسین
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2020ء) ایف پی سی سی آئی بزنس مین پینل کے سینئر وائس چیئرمین ،پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ گندم کا خوفناک بحران ملک کی دہلیز تک آن پہنچا ہے۔ملک بھر میں آٹے اور گندم کی قیمتوں میں اضافہ شروع ہو گیا ہے اور اگر فوری اقدامات نہ کئے گئے تو کرونا وائرس اور اسکے نتیجہ میں لاک ڈائون سے پریشان عوام کی زندگی مزید اجیرن ہو جائے گی جبکہ حکمرانوں کو اسکی بھاری سیاسی قیمت ادا کرنا پڑے گی۔

میاں زاہد حسین نے بزنس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ تمام محکموں نے ابھی تک ہدف کے مقابلہ میں نصف گندم بھی نہیں خریدی اور ہر قدم پر کرپشن ، نا اہلی اوربد انتظامی کی شکایات عام ہیں جو منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کی مدد کے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

ایک طرف سرکاری سطح پر گندم کی خریداری میں سستی کی جا رہی ہے جبکہ دوسری طرف ذخیرہ اندوز مافیا کاشتکاروں کو لوٹ کر اپنے گودام بھر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوز مافیا کے خلاف سخت کاروائی کی جائے یا پھر نجی شعبہ کو گندم درآمد کرنے کی اجازت دی جائے ۔اگر نجی شعبہ کو گندم درآمد کرنے کی اجازت دے دی گئی تو مافیا خوفزدہ ہو کر گندم گوداموں سے نکا ل کر مارکیٹ میں لے آئے گی جس سے قیمت کم اور بحران کا امکان ختم ہو جائے گا۔گزشتہ سال بھی نجی شعبہ بار بار گندم بحران کی وارننگ دیتا رہا مگرارباب اختیار میں سے کسی کے کان پر جوں تک نہ رینگی اور غریب عوام کی جیبوں سے اربوں روپے منافع خوروں کے اکائونٹس میں منتقل ہو گئے جن کے خلاف دعووے تو بہت کئے گئے مگرکوئی خاص کاروائی نہیں ہوئی ۔

انھوں نے کہا کہ سندھ اور دیگر صوبوں میں بار دانہ دینے میں تاخیر کی گئی ہے، سرکاری شعبہ گندم خریدنے میں سستی کر رہا ہے، نجی شعبہ کو گندم خریدنے سے روکا جا رہا ہے جس کی وجہ سے کراچی میں گزشتہ پندرہ دنوںمیں گندم کا ریٹ 35سے 42 روپے تک چلا گیا ہے اور اگر گندم کی امپورٹ پالیسی بنانے اور اس پر عمل درآمد میں دیر کی گئی تو قیمت مزید بڑھے گی۔پاکستان میں فوری طور پر کم از کم5 لاکھ ٹن گندم درآمد نہ کی گئی تو بحران کو کوئی نہیں روک سکے گا۔گندم درآمد کرنے سے مارکیٹ میں استحکام آ جائے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم ، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم ، فارمی انڈے مہنگے

رواں سال  معیشت کا آغاز بہتراندازمیں ہوا ہے،  پی ایس ایکس    اور چینی ایکسچینجز کے درمیان بڑھتا ہوا تعاون ..

رواں سال معیشت کا آغاز بہتراندازمیں ہوا ہے، پی ایس ایکس اور چینی ایکسچینجز کے درمیان بڑھتا ہوا تعاون ..

چین کی سمارٹ فون کمپنی شیاؤمی نے اپنی پہلی الیکٹرک گاڑی متعارف کروا دی

چین کی سمارٹ فون کمپنی شیاؤمی نے اپنی پہلی الیکٹرک گاڑی متعارف کروا دی

چوہدری شافع حسین سے ترکیہ قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا

چوہدری شافع حسین سے ترکیہ قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا

فناشیل ٹائمز سٹاک ایکسچینج  نے پاکستان کی سیکنڈری ایمرجنگ مارکیٹ  پوزیشن برقرار رکھی

فناشیل ٹائمز سٹاک ایکسچینج نے پاکستان کی سیکنڈری ایمرجنگ مارکیٹ پوزیشن برقرار رکھی

سرکاری وصولیوں،ڈیوٹیوں،ٹیکسوں کی وصولی کے لیے30 اور 31مارچ کو بینک برانچیں کھلی رہیں گی

سرکاری وصولیوں،ڈیوٹیوں،ٹیکسوں کی وصولی کے لیے30 اور 31مارچ کو بینک برانچیں کھلی رہیں گی

انٹر بینک میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے ڈٹا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپیہ نے ڈالر کی قدر کو گرا دیا

انٹر بینک میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے ڈٹا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپیہ نے ڈالر کی قدر کو گرا دیا

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1500روپے  اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1500روپے اضافہ ریکارڈ

سرکاری وصولیوں  اورٹیکسوں کی وصولی    کے لئے    30 اور  31 مارچ  کو  بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی

سرکاری وصولیوں اورٹیکسوں کی وصولی کے لئے 30 اور 31 مارچ کو بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی

سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ

سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج   میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی