خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کی جانب سیAndroidڈیوائسز پر موبائل بینکنگ متعارف

پیر 11 مئی 2020 17:44

خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کی جانب سیAndroidڈیوائسز پر موبائل بینکنگ متعارف
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2020ء) COVID-19 وبائی مرض کے دوران صارفین کو خدمات فراہم کرنے اور روزمرہ کی لین دین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے خوشحالی مائیکرو فنانس بینک جدید حل پیش کرنے پر مستقل طور پر کام کر رہا ہے۔ آن لائن بینکنگ کو صارفین کے لئے آسان بنانے کے لئے، خوشحالی مائیکرو فنانس بینک اب android ڈیوائسزپر بھی موبائل بینکنگ ایپ کا آغاز کر رہا ہے۔

خوشحالی موبائل بینکنگ ایپ میں متعدد خصوصیات شامل ہیں جن میں ڈپازٹ اور لون اکاؤنٹ تک آسان رسائی، ٹرانزیکشن کی تفصیلات اور اسٹیٹمنٹ ڈاؤن لوڈ کی سہولت، کریڈٹ کارڈ کے بلوں کی ادائیگی، یوٹیلیٹی بل، موبائل ٹاپ اپ، پوسٹ پیڈ بل، سرکاری ادائیگی، قر ض کی ادائیگی وغیرہ شامل ہے اس کے علاوہ یہ آپ کو دوسرے بینک اکاؤنٹ میں فنڈز منتقل کرنے کی سہولت بھی دیتا ہے۔

(جاری ہے)

لاگ ان، لاگ آؤٹ اور مالی لین دین، برانچ لوکیٹر تک رسائی، چیک بک ،بینکرز چیک کے لئے درخواست اور ایس ایم ایس الرٹس بھی ایپ پر دستیاب ہیں۔خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کے صدر غالب نشتر نے کہا کہ ’’ اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر ہمارے موبائل ایپ کی دستیابی کا مقصد تمام صارفین کو بغیر کسی تاخیر کے آسان بینکنگ کا تجربہ فراہم کرنا ہے۔ صارفین کواب گھر بیٹھے ہر طرح کے لین دین کے ساتھ ساتھ غیر لین دین کی سہولیات بھی مہیا ہوں گی تاکہ وہ ان حالات میں سماجی فاصلے کی مشق پر عمل پیرا ہو سکیں‘‘۔

صارفین خوشحالی بینک کے نام سے پلے اسٹور پر ایپ تلاش کرسکتے ہیں اور اپنے موبائل یا ٹیبلٹس پر ایپ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ اس سال کے شروع میں، خوشحالی مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ نے خوشحالی انٹرنیٹ بینکنگ کو متعارف کرایا ہے تاکہ صارفین کو مالی سہولیات تک محفوظ اور آسان رسائی حاصل ہوسکے۔خوشحالی مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ نے لاک ڈاؤن کے دوران اپنے صارفین کو بینکاری خدمات فراہم کرنا جاری رکھا ہے جبکہ اپنی برانچزپر حفاظتی اقدامات نافذ کرکے کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ 2000 میں قائم کیا گیا،خوشحا لی مائیکرو فنانس بینک پاکستان میں مائیکرو فنانس سیکٹر میں پیش پیش ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں  علی باباڈاٹ کام پر  سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ  بارے  تربیتی سیشن

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں علی باباڈاٹ کام پر سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ بارے تربیتی سیشن

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں  کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر  اسلام آباد چیمبر

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر اسلام آباد چیمبر

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی آمدنی میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 27 فیصد اضافہ،حجم 36.5 ..

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی آمدنی میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 27 فیصد اضافہ،حجم 36.5 ..

انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..

انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر