سرحدچیمبر کے ارکین کاصادق امین کے انتقال پر اظہارافسوس

صادق امین نے بزنس کمیونٹی کی جس انداز میں خدمت کی اسے کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ،انور پرویز

پیر 11 مئی 2020 21:46

سرحدچیمبر کے ارکین کاصادق امین کے انتقال پر اظہارافسوس
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2020ء)سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر انجینئر مقصود انور پرویز ،ْسرحد چیمبر کے سینئر نائب صدر شاہد حسین ‘ نائب صدر عبدالجلیل جان ‘ سابق صدور اورچیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین نے ایک مشترکہ تعزیتی بیان میں چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبراور چیمبر کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے ہینڈی کرافٹ ڈویلپمنٹ کے چیئرمین صادق امین کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا اور کہا کہ اُن کی شخصیت کا سب سے مثبت پہلو اور ان کی سب سے بڑی خوبی یہ تھی کہ وہ انتہائی ملنسار ،ْ خوش اخلاق اور عاجزانہ طبیعت کے مالک تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بزنس کمیونٹی کیلئے صادق امین کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے صادق امین کی اچانک وفات پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا اور کہا کہ صادق امین ایک بے لوث خدمت کرنیوالے انسان تھے اور انہوں نے بزنس کمیونٹی کی جس انداز میں خدمت کی اسے کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ اُنہیں جنت الفردوس میں جگہ عطاء فرمائے اور ان کی بخشش فرمائے ۔انہوں نے بزنس کمیونٹی کیلئے ان کی بے لوث خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔

Browse Latest Business News in Urdu