مسابقتی کمیشن نے ایس ای سی پی کو پانچ اہم سیکٹرز میں کاسٹ آڈٹ کی بحالی کے لئے پالیسی نوٹ جاری کر دیا

بدھ 13 مئی 2020 20:33

مسابقتی کمیشن نے ایس ای سی پی کو پانچ اہم سیکٹرز میں کاسٹ آڈٹ کی بحالی کے لئے پالیسی نوٹ جاری کر دیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2020ء) مسابقتی کمیشن نے ایک پالیسی نو ٹ جاری کرتے ہوئے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کو تجویز کیا ہے کہ وہ بالخصوص پانچ اہم سیکٹرز اور بالعموم تمام سیکٹرز میں کاسٹ آڈٹ کرانے کے عمل کو بحال کرے۔ سی سی پی نے خاص طور پر سیمنٹ ، شوگر، ویجیٹیبل گھی/کوکنگ آئل،فرٹیلائزراور گندم کے آٹے جیسے اہم سیکٹرز میں کاسٹ آڈٹ کی فوری بحالی کی تجویز پیش کی ہے۔

پالیسی نوٹ کے مطابق کاسٹ آڈٹ کی بحالی شفافیت کو یقینی بناتے ہوئے ان سیکٹرز میں موجود قابل بھروسہ کاسٹ انفارمیشن تک رسائی کو آسان بنائے گی۔ اور ان معلومات سے متعلقہ حکومتی ادارے عوامی مفاد میں آزادانہ فیصلے کر سکیں گے۔ان سیکٹرز پر حکومت خاص طور پر سبسڈیز، سپورٹ پرائس اور پرائس کنٹرول کے زریعے اثر انداز ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

سی سی پی کے مطابق کمپنیز ایکٹ 2017 کے نفاذ سے قبل ایس ای سی پی کو کمپنیز آرڈیننس 1984کے تحت یہ اختیار حاصل تھا کہ وہ کمپنیز کو ان کے کاسٹ اکائونٹ کے کا سٹ آڈٹ کا حکم دے سکتی تھیںلیکن کمپنیز ایکٹ 2017 کے نفاذ کے بعد ایس ای سی پی کو حاصل شدہ اس اختیار کو منسوخ کر دیا گیا۔

اب کمپنیز ایکٹ 2017 کے تحت کاسٹ آڈٹ کرانے کے حکم صر ف متعلقہ سیکٹر کا ریگولیٹر ہی جاری کر سکتا ہے اور چونکہ ان سیکٹرز کا کو ئی سیکٹر ریگولیٹر موجود نہیں اس لئے ان سیکٹرز کا باقاعدگی سے کاسٹ آڈٹ ممکن نہیں۔کاسٹ آڈٹ کرانے میں کسی بھی رکاوٹ سے مسابقتی مخالف سرگرمیوں کو تقویت ملتی ہے۔ حکومت کو کاسٹ انفارمیشن کے لئے کاروباری ایسوسی ایشنز پر انحصار کرنا پڑتا ہے ۔

یہ عمل ایسوسی ایشن پلیٹ فارم پر حساس تجارتی معلومات کے تبادلے کا باعث بن کر مسابقت اور صارف کی بہبود کے لئے سخت نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے اور ایسوسی ایشنز مسابقتی مخالف سرگرمیوں جیسا کہ کارٹلائزیشن یا گٹھ جوڑ اور پرائس فکسنگ میں ملوث ہو سکتی ہیں ۔ سی سی پی نے اپنے آرڈرز اور پالیسی نوٹ میں ہمیشہ ایسوسی ایشنز پلیٹ فارم کو حساس تجارتی معلومات کے تبادلے کے لئے استعمال کرنے کی حوصلہ شکنی کی ہے۔یہ پالیسی نوٹ مسابقتی ایکٹ010 2 کے سیکشن 29کے تحت جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق سی سی پی پالیسی فریم ورک کا جائزہ لیتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو قانون سازی میں ترمیم کی سفارش کر سکتا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد