جنننگ فیکٹریوں میں پڑی کپاس کی لاکھوں گانٹھیں خریدنے کے فوری اقدامات کئے جائیں، زاہد اقبال چوہدری

جمعرات 14 مئی 2020 20:47

جنننگ فیکٹریوں میں پڑی کپاس کی لاکھوں گانٹھیں خریدنے کے فوری اقدامات کئے جائیں، زاہد اقبال چوہدری
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2020ء) وفاق ایوانہائے ہائے صنعت و تجارت (ایف پی سی سی آئی )کے نائب صدر زاہد اقبال چوہدری نے کہا ہے کہ جنننگ فیکٹریوں میں پڑی کپاس کی لاکھوں گانٹھیں خریدنے کے فوری اقدامات کئے جائیں، مختلف کمپنیوں کے تصدیق شدہ بیج سے تیار فصل کی پیداوار فوری خریدی جائے تاکہ گندم کی آئنندہ فصل کیلئے بیج دستیاب ہوں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی چیمبرز آف کامرس (آر سی سی آئی) کے زیراہتمام چیمرز صدور کانفرنس سے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بارہویں سالانہ آل پاکستان چیمبرز صدور کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر گروپ لیڈر سہیل الطاف، صدر عبدالصبور ملک اور سابق صدر اسد مشہدی مبارکباد کے مستحق ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کے راولپنڈی چیمبر نے ہمیشہ کاروباری برادری کے منتخب اداروں کیلئے قابل تقلید مثال اور قائدانہ کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیمبرز صدور کانفرنس میں متعدد بجٹ تجاویز پر تبادلہ خیال کا موقع ملا ہے۔ انہوں نے کہا کے ان تجاویز کو بجٹ کا حصہ بنا کر عالمی وباء کورونا وائرس کے نتیجہ میں معیشت کو درپیش مسائل اور نقصانات کے ازالہ کو کسی حد تک کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری آسانیوں کیلئے تمام ڈیوٹیوں کو 50 فیصد تک کم جائے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی شعبہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے جس پر خصوصی دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ٹیکسٹائل سیکٹر کی بندش کہ وجہ سے لاکھوں گانٹھیں جننگ فیکٹریوں میں پڑی ہوئی ہیں جنہیں حکومت ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ذریعے خریدنے کے اقدامات کرے تاکہ کپاس کی آمدہ فصل کے موقع پر کپاس کے خریدار معاشی طور پر اس قابل ہوں کہ فصل خرید سکیں۔ اسی طرح سیڈ کمپنیز کو ان کے حکومت سے تصدیق شدہ بیج جو انہوں نے کاشت کرائے تھے انہیں خریداری کی اجازت دی جائے تاکہ اگلے سال گندم کی فصل متاثر نہ ہو۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی