سیلز ٹیکس کی شرح جو اس وقت سترہ فیصد ہے پانچ فیصد کی جائے ورچوئل چیمبرز کانفرنس

شرح سود مزید کم کر کے چار فیصد کی جائے ہر قسم کی انکم کو ٹیکس میں شامل کیا جائے نئے ٹیکس گزار تلاش کیے جائیں، پہلے سے موجود ٹیکس گزاروں پر بوجھ نا ڈالا جائے،صدور

جمعرات 14 مئی 2020 21:56

سیلز ٹیکس کی شرح جو اس وقت سترہ فیصد ہے پانچ فیصد کی جائے ورچوئل چیمبرز کانفرنس
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2020ء) راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام بارہویں ورچوئل چیمبرز صدور کانفرنس میں متفقہ مطالبہ کیا گیاہے کہ سیلز ٹیکس کی شرح جو اس وقت سترہ فیصد ہے پانچ فیصد کی جائے شرح سود مزید کم کر کے چار فیصد کی جائے ہر قسم کی انکم کو ٹیکس میں شامل کیا جائے نئے ٹیکس گزار تلاش کیے جائیں، پہلے سے موجود ٹیکس گزاروں پر بوجھ نا ڈالا جائے کنسٹرکشن سیکٹر کو دی گئی مراعات باقی سیکٹرز کو بھی دی جائیںکسی بھی سیکٹر میں سرمایاکاری کے لیے آمدن کا ذرائع نہ پوچھا جائے ٹیکس آڈٹ ختم کیے جائیںپٹرولیم مصنوعات میں مزید کمی کی جائے، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بھی کمی لائی جائے یوٹیلیٹی بلز موخر کرنے کی حکومتی سکیم کو سراہتے ہیں تاہم فارمولے کو مزید بہتر بنایا جائے پالیسی سازی میں سٹیک ہولڈرز کو شامل کیا جائے ایف بی آر میں اصلاحات لائی جائیں صدر چیمبر صبور ملک نے کانفرنس کے ابتدائی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیمبر ہر سال یہ کانفرنس منعقد کراتا چلاتا آر ہا ہے تاہم کرونا وائرس اور لاک ڈاون کے باعث یہ کانفرنس ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد کی گئی جس میں ملک بھر سے پچاس سے زائد صدور نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی انہوں نے کہا کہ اس وقت غیر معمولی حالات ہیں اور غیر معمولی اقدامات کرنا ہوں گے انہوں نے کہا کہ کاٹیج انڈسٹری کی تعریف میں تبدیلی کی جائے اور اسے سیلز ٹیکس سے مستثنی کیا جائے متفقہ اعلامیہ میں زور دیا گیا کہ ہیلتھ کیئر اور ایجوکیشن کو بھی صنعت کا درجہ دیا جائے ٹیکس ری فنڈز جاری کیے جائیں تاکہ سرمائے کی فراہمی یقنی بنایا جائے خواتین کے لیے بھی خصوصی کوویڈ 19 مراعاتی پیکیج جا ری کیا جائے سیاحت کا شعبہ شدید متاثر ہوا ہے اس کے لیے بھی پیکیج کا اعلا ن کیا جائے کارپوریٹ ٹیکس کی شرح کم کر کے بیس فیصد کی جائے پورٹ چارجز ختم کیے جائیں زراعت پر مبنی صنعت پر توجہ دی جائے اور فوڈ سکیورٹی کے لیے خصوصی ٹاسک فورس تشکیل کی جائے کاٹن کی پیداوار متاثر ہوئی ہے بیج کی خریداری اور سٹاک کے حوالے نئی پالیسی وضع کی جائے ای او بی آئی اور سوشل سکیورٹی کے حوالے سے وصولیاں بھی موخر کی جائیںسمگلنگ کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جائیں اس موقع پر گروپ لیڈر سہیل الطاف، سابق صدور، سینئر نائب صدر نوشیر وان خلیل خان، نائب صدر محمد حمزہ سروش اور ایگزیکٹو ممبران بھی موجود تھے کانفرنس میں ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر زاہد اقبال ، کراچی، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد ، سیالکوٹ،سرحد چیمبر، گوجرانوالہ، ایبٹ آباد، گجرات، سکھر، وہاڑی، کوئٹہ ، ملتان،بہاولپور، جامشورو، میرپور خاص، صوابی،سمال چیمبرزاسلام آباد، حیدرآباد، پشاور ویمن چیمبرز فیصل آباد، ہزارہ، کورنگی کراچی، لاہور، پشاور کی عہدیدران سمیت سینتالیس سے زائد چیمبرز نے شرکت کی۔

Browse Latest Business News in Urdu

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں   121 فیصد کا نمایاں اضافہ

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں  علی باباڈاٹ کام پر  سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ  بارے  تربیتی سیشن

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں علی باباڈاٹ کام پر سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ بارے تربیتی سیشن

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں  کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر  اسلام آباد چیمبر

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر اسلام آباد چیمبر

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی آمدنی میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 27 فیصد اضافہ،حجم 36.5 ..

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی آمدنی میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 27 فیصد اضافہ،حجم 36.5 ..

انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..

انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن