ایس ای سی پی نے این جی اوز کے لائسنس کی تجدید کی مدت میں اضافہ کر دیا

جمعہ 15 مئی 2020 20:15

ایس ای سی پی نے این جی اوز کے لائسنس کی تجدید کی مدت میں اضافہ کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2020ء) سکیورٹٰیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے کرونا سے پیدا شدہ صورت حال میں غیر منافع بخش اداروں اور این جی اوز کو سہولت فراہم کرنے کے لئے ان کے لائسنس کی تجدید کے لئے رعایتی مدت فراہم کر دی ہے۔ اس سلسلے میں جاری سرکلر میں کیا گیا ہے کہ جن سیکشن 42 کے تحت لائسنس اداروں کے لائسنس کی مدت فروی، مارچ، اپریل اور مئی کے مہینوں میں ختم ہو چکی ہے اور انہوں نے ابھی تک اپنے لائسنس کی تجدید کے لئے درخواستیں جمع نہیں کروائیں، وہ ادارے پرانے لائسنس کے تحت ہی اپنا کام جاری رکھ سکتے ہیں اور رواں سال جون 30 تک ان کے لائسنس منسوخ نہیں کئے جائیں گے۔

لائسنس کی تجدید کی درخواست موصول ہونے پر، لائسنس کے اختتام کی تاریخ سے ہی تجدیدی لائسنس جاری کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تاہم، جن کمپنیوں نے یکم فروری سے پہلے یا بعد میں لائسنس کی تجدید کی درخواست جمع کروائی ہے لیکن ایس ای سی پی کی جانب سے درخواست پر اعتراض لگاتے ہوئے مزید دستاویزات کا تقاضا کیا گیا ہو، ان اداروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ تقاضا کئے گئی معلومات مئی 30 تک ایس ای سی پی میں جمع کروا دیں، ان کی جانب سیمعلومات کی عدم فراہمی پر لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا۔

جبکہ ایسی کمپنیاں جن کے لائسنس کی تجدید فروری کے مہینے سے پہلے کی جانی تھی اور انہوں نے ابھی تک لائسنس کی تجدید کے لئے درخواستیں جمع نہیں کروائی، ان کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کر دئے جائیں گے۔ جو کمپنیاں تجدید کی درخواست جع کروانے میں کسی رکاوٹ محسوس نہیں کرتیں، وہ کمپنیوں کسی بھی وقت تجدید کی درخواست جمع کروا سکتیں ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

غذائی اجناس  کی  برآمد میں فروری   کے دوران سالانہ بنیاد پر  35 فیصد   اضافہ ہوا  ، ادارہ شماریات

غذائی اجناس کی برآمد میں فروری کے دوران سالانہ بنیاد پر 35 فیصد اضافہ ہوا ، ادارہ شماریات