سرحد چیمبر نے کورونا لاک ڈائون سے متاثرہ تاجروں اور صنعتکاروں کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کی غرض سے سروے کرنے کا فیصلہ کرلیا

پیر 18 مئی 2020 19:38

سرحد چیمبر نے کورونا لاک ڈائون سے متاثرہ تاجروں اور صنعتکاروں کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کی غرض سے سروے کرنے کا فیصلہ کرلیا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2020ء) سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے کورونا لاک ڈائون سے متاثرہ تاجروں اور صنعتکاروں کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کی غرض سے سروے کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس ضمن میں چیمبر کی جانب سے ابتدائی ڈیٹا فارم بنایا ہے جس کے تحت کورونا لاک ڈائون کی وجہ سے متاثرہ تاجر اور دکاندار کاروبار کا مکمل ڈیٹا حاصل کیا جائے گا اور متعلقہ اداروں کے ذریعے ہر ممکن ریلیف دینے کیلئے سرحد چیمبر بھرپور کوشش کرے گا۔

گذشتہ روز سرحد چیمبر کے صدر انجینئر مقصود انور پرویز نے کہا کہ کورونا لاک ڈائون کی وجہ سے سماجی و معاشی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئی ہیں جس کی وجہ سے ملکی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کورونا لاک ڈائون سے تقریباً سارے کاروبار متاثر ہوئے ہیں جس کا ڈیٹا جمع کرنے کے لئے سرحد چیمبر نے ایک جامع ڈیٹا فارم ترتیب دیا ہے فارم میں بزنس کمیونٹی کی مشکلات اور مالی نقصانات کے علاوہ ملازمین کی مکمل تعداد ‘ کورونا کے کاروبار پر اثرات ‘احتیاطی تدابیر ‘ حکومتی اقدامات و دیگر اہم نکات دیئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

سرحد چیمبر کے صدر نے کہا کہ مذکورہ سروے بزنس کمیونٹی کو ہر ممکن ریلیف اور مالی معاونت فراہم کرنے میں کافی مددگار ثابت ہوگا۔ انہوں نے کورونا وائرس سے متاثرہ تاجروں اور صنعتکاروں سے اپیل کی ہے کہ وہ سروے فارم میں مکمل معلومات اور ڈیٹا فراہم کریںتاکہ ان کو متعلقہ اداروں کے ذریعے ایک جامع پیکیج کی تحت ریلیف مل سکے اور صوبہ میں کاروباری ‘ تجارتی اور صنعتی سرگرمیوں کو دوبارہ بحال کیا جاسکے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

غذائی اجناس  کی  برآمد میں فروری   کے دوران سالانہ بنیاد پر  35 فیصد   اضافہ ہوا  ، ادارہ شماریات

غذائی اجناس کی برآمد میں فروری کے دوران سالانہ بنیاد پر 35 فیصد اضافہ ہوا ، ادارہ شماریات