سپریم کورٹ کا کاروباری سرگرمیاں پورا ہفتہ کھولنے کا حکم خوش آئند ہے‘خادم حسین

معاشی سرگرمیوں اورکورونا کے خلاف حفاظتی اقدامات میں توازن رکھنا ضروری ہے‘سینئر نائب صدر فیروز پور بور ڈلاہور

منگل 19 مئی 2020 20:34

سپریم کورٹ کا کاروباری سرگرمیاں پورا ہفتہ کھولنے کا حکم خوش آئند ہے‘خادم حسین
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2020ء) تاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے سپریم کورٹ آف پاکستان کی طرف سے کاروباری سرگرمیاں پورا ہفتہ کھولنے کے حکم کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کاروبار میں 3دن کی بندش آئین کے آرٹیکل4، 18اور 25کی صریحاً خلاف ورزی تھی جس کی بناء پر سپریم کورٹ نے پورا ہفتہ کاروبار کھولنے کا حکم دیا ہے انہوںنے کہا کہ پوری دنیا میں کورونا کے باعث بند کاروبار کھل چکا ہے اس لیے سپریم کورٹ نے درست فیصلہ کیا جس کی پوری تاجر برادری سراہتی ہے کہ اس مشکل وقت میں سپریم کورٹ نے تجارتی و کاروباری سرگرمیاں شروع کروا کر احسن فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خادم حسین نے کہا کہ معاشی سرگرمیوں اور کورونا کے خلاف حفاظتی اقدامات میں توازن رکھنا ضروری ہے ا س لیے مارکیٹوں میں رش کاروباری سرگرمیاں 3دن بند رکھنے کی وجہ سے تھا اب حکومت عید تک کاروباری سرگرمیاں5بجے کی بجائے رات12بجے تک جاری رکھنے کی اجازت دے تاکہ ہر شخص آسانی سے اپنی خریداری مکمل کرسکیں اور مارکیٹوں میں رش بھی ختم ہوسکے۔

Browse Latest Business News in Urdu