پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،مارکیٹ کے سرمائے میں60ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا

منگل 19 مئی 2020 20:34

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،مارکیٹ کے سرمائے میں60ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2020ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو زبردست تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 300پوائنٹس بڑھ گیا جس کے باعث انڈیکس 34ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرنے میں کامیاب ہو گیا ،تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں60ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے وجہ سے سرمائے کا مجموعی حجم 65کھرب روپے کے قریب جا پہنچا ،کاروباری تیزی سے 50.98فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا سرمایہ کاروں اورمالیاتی اداروں کی پیٹرولیم ،توانائی،فوڈز ،آئل اینڈ گیس اور ائیر لائن کے شعبوں کے حصص کی خریداری اور نئی سرمایہ کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 34350.54پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم کاروبار کے اختتام تک انڈیکس نئی سطح کو برقرار تو نہ رکھ سکا مگر مارکیٹ مثبت زون میں بند نے کی وجہ سے کے ایس ای100انڈیکس میں353.58پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 33804.97پوائنٹس سے بڑھ کر 34158.55پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای30انڈیکس 123.17پوائنٹس کے اضافے سے 14799.96پوائنٹس سے بڑھ کر 14923.03پوائنٹس پر جا پہنچا اسی طرح کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 24245.47پوائنٹس سے بڑھ کر 24477.51پوائنٹس پر بند ہوا ۔

(جاری ہے)

کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 60ارب1کروڑ26لاکھ17ہزار703روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 64کھرب38ارب44کروڑ85لاکھ 97ہزار 618روپے سے بڑھ کر 64کھرب99ارب 46کروڑ12لاکھ 15ہزار 321روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو 10ارب روپے مالیت کے 24کروڑ77لاکھ 98ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ پیر کو مندی کی وجہ سے 7ارب روپے مالیت کے 26کروڑ19لاکھ 66ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو مجموعی طور پر 357کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 182کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،151میں کمی اور 24کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے ہیسکول پیٹرول 3کروڑ16لاکھ ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ 1کروڑ59لاکھ ،میپل لیف 1کروڑ27لاکھ ،پاک الیکٹرون 1کروڑ10لاکھ ،اور کے الیکٹرک لمیٹڈ 96لاکھ 69ہزار حصص کے سودوں سے سر فہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت 116.25روپے کے اضافے سے 7050.00روپے اور وائتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 71.20روپے کے اضافے سے 1020.54روپے ہو گئی جبکہ یونی لیور فوڈزکے حصص کی قیمت 499.00روپے کی کمی سے 9100.00روپے اور رفحان میز کے حصص کی قیمت 299.00روپے کی کمی سے 7100.00روپے پر آ گئی ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد