اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان کے لیے 2020کی پہلی سہ ماہی کے دوران 8.8 ارب روپے کا قبل از ٹیکس منافع

منگل 19 مئی 2020 20:34

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان کے لیے 2020کی پہلی سہ ماہی کے دوران 8.8 ارب روپے کا قبل از ٹیکس منافع
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2020ء) پاکستان کے سب سے قدیم اور بین الاقوامی بینک، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ (پاکستان) لمٹیڈ نے سنہ 2020ء کی پہلی سہ ماہی کے لیے اپنے مالی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔اس عرصے کے دوران بینک نے انتہائی مستحکم کارکردگی کی فراہمی کا تسلسل جاری رکھااور 8.8 ارب روپے کا قبل از ٹیکس منافع حاصل کیا جو سنہ 2019ء کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 30 فیصد زیادہ ہے۔

پاکستان میں قیام کے بعد سے اب تک یہ بینک کو حاصل ہونے والا سب سے زیادہ منافع ہے جو کسی سہ ماہی کے دوران حاصل ہوا ہے۔بینک کی اِس ترقی میں تمام کاروباری شعبوں نے حصہ لیا ہے جس کے باعث محصولات میں 27فیصد اضافہ ہوا۔کلائنٹس سے ہونے والی آمدنی میں،گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 42 فیصد اضافہ ہوا ہے اور اسی کے ساتھ اس کے بنیادی محرکات میں بھی مستحکم اضافہ ہو ا ہے۔

(جاری ہے)

ایڈوانسز (خالص) کی حرکت میں، اس سال کے آغاز سے ہی، مسلسل 11 فیصد اضافے کا تسلسل دیکھنے میں آیا۔ یہ اضافہ منافع بخش، اعلیٰ معیار اور مستحکم پورٹ فولیوز کی تعمیر کے لیے مقرر کردہ ہدف کے مطابق حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔ انتہائی متنوع پروڈکٹس کے ساتھ، بینک اپنے کلائنٹس کی ضرورتیں پوری کرنے کے لیے نہایت عمدہ پوزیشن میں ہے۔واجبات(Liabilities) کے شعبے میں، بینک نے 500ارب روپے کے کل ڈپازٹس کا سنگ میل عبور کیا ہے۔

بینک کی اس کارکردگی کو بیلنس شیٹ کے زیادہ سے زیادہ فنڈنگ اسٹرکچر کی مدد حاصل تھی۔ ڈپازٹس میں 10 فیصد اضافہ ہوا جب کہ جاری اور بچت کھاتوں میں 11 فیصد اضافہ ہوا۔ بینک کے کم لاگت CASA to Deposits کے تناسب میں 94 فیصد اضافہ ہوا جو، سخت مقابلے کے باوجود، انڈسٹری میں اپنی نوعیت کے اعتبار سے بہترین کارکردگی ہے۔گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال آپریٹنگ اخراجات میں 6 فیصد اضافہ ہوا جس کی بنیادی وجہ بینک کی مصنوعات، خدمات اور لوگوں کو مضبوط بنانا تھا تاکہ مستقبل میں فرینچائز کو ترقی دی جا سکے۔

ان نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک(پاکستان)لمٹیڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، شہزاد دادا نے کہا:’’مجھے اِس بات کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہے کہ سنہ 2020ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران، بینک نے اپنی مستحکم کارکردگی کی فراہمی کا تسلسل برقرار رکھا ہے اور اپنے قیام سے اب تک کسی بھی سہ ماہی کے دوران سب سے زیادہ منافع حاصل کیا ہے۔‘‘شہزاد دادا نے مزید کہا:’’COVID-19 کی وباء پھوٹنے کے ساتھ ہی ہم نے غیرمعمولی حالات میں رہنا شروع کر دیا تھا جس نے مجموعی طور پر پاکستان کی معیشت کو بھی متاثر کیا ۔

بحران کے اس عرصے میں،ہم سب نے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کے برانڈ Here for good پر حقیقی معنوں میں یقین رکھنے کے ساتھ اپنے عملے، کلائنٹس اور اپنی کمیونٹیز کی زیادہ بہتر صحت اور بہبود پر اپنی توجہ مرکوز رکھی۔ بیرونی چیلنجوں کے باوجود ہمارا ڈیجیٹل کا سفر اپنے راستے پر عمدگی سے جاری رہا۔ ہم اپنے کلائنٹس کے لیے اپنی نوعیت کی بہترین خدمات اور سولوشنز کی فراہمی اور مستحکم ترقی کے لیے انتہائی پرعزم ہیں۔‘‘

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان،  100 انڈکس 60.92 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70483.66 پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100 انڈکس 60.92 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70483.66 پوائنٹس پربند

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کے 13  رکنی وفد کاسمیڈاکا دورہ، ایس ایم ای سیکٹر کی فراہم کردہ خدمات و منصوبوں ..

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کے 13 رکنی وفد کاسمیڈاکا دورہ، ایس ایم ای سیکٹر کی فراہم کردہ خدمات و منصوبوں ..

ٹیکس پالیسی میں اصلاحات اور غیر ضروری و لگژری آئٹمز پر ٹیکس بڑھانے کی ضرورت ہے، ثمینہ فاضل

ٹیکس پالیسی میں اصلاحات اور غیر ضروری و لگژری آئٹمز پر ٹیکس بڑھانے کی ضرورت ہے، ثمینہ فاضل

ایس ای سی پی نے پاکستان میں مائیکرو اور انکلوسیو انشورنس کے امکانات پر رپورٹ شائع جاری کر دی

ایس ای سی پی نے پاکستان میں مائیکرو اور انکلوسیو انشورنس کے امکانات پر رپورٹ شائع جاری کر دی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کا اضافہ ہوا

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کا اضافہ ہوا

پاکستان اورمشرقی افریقہ کے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت میں   نمایاں اضافہ ریکارڈ

پاکستان اورمشرقی افریقہ کے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں  2 فیصد اضافہ

سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں 2 فیصد اضافہ

زرمبادلہ کے  ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے آغازسے لے کر اب  تک   4.282 ارب ڈالرکانمایاں اضافہ

زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے آغازسے لے کر اب تک 4.282 ارب ڈالرکانمایاں اضافہ

عالمی بینک کی طرف سے داسو ڈیم کےلئے 1ارب ڈالر کی امداد اور7ار ب ڈالر کی متوقع سعودی سرمایہ  کاری سے ملکی ..

عالمی بینک کی طرف سے داسو ڈیم کےلئے 1ارب ڈالر کی امداد اور7ار ب ڈالر کی متوقع سعودی سرمایہ کاری سے ملکی ..

برائلر گوشت کی قیمت میں31روپے اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں31روپے اضافہ

ترکیہ  میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے درخواستیں طلب

ترکیہ میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

صدرایف پی سی سی آئی نے شیخ پرویزاحمد کو مشیربرائے صنعتی ترقی مقرر کر دیا

صدرایف پی سی سی آئی نے شیخ پرویزاحمد کو مشیربرائے صنعتی ترقی مقرر کر دیا