ملکی ترقی و خوشحالی میں تارکین وطن پاکستانیوں کا کردار انتہائی اہم ہے،

انہیں سرمایہ کاری کیلئے وزیر اعظم کے مراعاتی پیکیج سے بھر پور فائدہ اٹھانا چاہئے، افتخارعلی ملک

بدھ 20 مئی 2020 22:01

ملکی ترقی و خوشحالی میں تارکین وطن پاکستانیوں کا کردار انتہائی اہم ہے،
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2020ء) یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے مرکزی چیئرمین افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ ملکی ترقی و خوشحالی میں تارکین وطن پاکستانیوں کا کردار انتہائی اہم ہے اور انہیں سرمایہ کاری کیلئے وزیر اعظم عمران خان کے بے مثال مراعاتی پیکیج سے بھر پور فائدہ اٹھانا چاہیئے ۔ بدھ کو احمد وقار چوہدری کی سربراہی میں 10 رکنی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے افتخار علی ملک نے کہا کہ ہزاروں اوورسیز پاکستانی کورونا وباء کی وجہ سے واپس پاکستان آرہے ہیں اور ان میں سے بہت سے اپنے وطن میں کاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں۔

اب وقت آگیا ہے کہ حکومت ان کو ایڈجسٹ کرنے کے لئے مزید قابل عمل پالیسیوں کے ساتھ آگے آئے کیونکہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ وقتی طور پر برین ڈرین رک گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ خوش آئند ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول فراہم کیا ہے اور سرمایہ کاروں کو ترجیحی بنیادوں پر ہر طرح کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

انہوں نے تارکین وطن پر بھی زور دیا کہ وہ اپنی تکنیکی مہارت شیئر کرکے متعلقہ کاروباری شعبوں کی ڈیجیٹل ترقی میں حکومت کی مدد کریں کیونکہ پاکستان کے مختلف شعبوں کو آٹومیشن کی اشد ضرورت ہے اور اوورسیز پاکستانیوں کی مدد سے حکومت کاروبار ، سیاحت ، صنعت ، ہائوسنگ اور دیگر بڑے شعبوں کو جدید بنیادوں پر استوار کر سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کاروباری برادری کو کاروبار دوست ماحول فراہم کرنے کے لئے خصوصی اقتصادی زونز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

زرعی جدت، مشینری اور تحقیق میں سرمایہ کاری اور زرعی شعبے اور معیشت کو مضبوط بنانے میں پر زور دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پائیدار صنعتی نمو کے لئے زراعت کی ترقی انتہائی ضروری ہے کیونکہ ہماری معیشت زراعت پر مبنی ہے اور آبادی کی اکثریت براہ راست یا بلاواسطہ اس شعبے سے منسلک ہے۔ زراعت کا جی ڈی پی میں حصہ تقریبا 24 فیصد جبکہ روزگار میں حصہ 50 فیصد ہے۔ یہ زرمبادلہکے حصول کا بہت بڑا ذریعہ ہے ، لیکن افسوس ہے کہ اس شعبے کو ماضی میں نظرانداز کیا گیا ہے ، جس کی وجہ سے لوگ روزگار کے لئے دیہات سے شہروں کی طرف نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوئے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد