عید تک تاجروں کو چوبیس گھنٹے کاروبار کی اجازت دی جائے،رش ختم، عوام اور تاجروں کو فائدہ ہوگا‘ لاہور چیمبر

بدھ 20 مئی 2020 22:01

عید تک تاجروں کو چوبیس گھنٹے کاروبار کی اجازت دی جائے،رش ختم، عوام اور تاجروں کو فائدہ ہوگا‘ لاہور چیمبر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2020ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عرفان اقبال شیخ، سینئر نائب صدر علی حسام اصغر اور نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد نے حکومت پر زور دیاہے کہ وہ عید تک تاجر برادری کو چوبیس گھنٹے کام کرنے کی اجازت دے دے جس سے تاجروں اور عوام دونوں کو سہولت ملے گی جبکہ مارکیٹوں میں رش بھی بالکل ختم ہوجائے گا۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے تاجروں کو کاروبار کرنے کی اجازت دینے کے احکامات دیکر بہت مستحسن قدم اٹھایا، اب انتظامیہ کو چاہیے کہ تاجر برادری کی مشکلات کے پیش نظر ان سے تعاون کرے اور عید تک چوبیس گھنٹے کاروبار کرنے کی اجازت دے دے ۔انہوں نے کہا کہ طویل لاک ڈان ختم ہونے اور عید الفطر کے پیش نظر مارکیٹیں کھلنے سے رش دیکھنے میں آرہا ہے، اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے حکومت کم از کم عید تک روزانہ چوبیس گھنٹے کاروبار کھولنے کی اجازت دے دے، اس سے خریدار چوبیس گھنٹے میں کسی بھی وقت اپنی سہولت خریداری کرسکیں گے اور مارکیٹوں میں رش بالکل ختم ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جیسے کینسر اور ایڈز جیسی سنگین بیماریوں کے ساتھ انسانی زندگی کا سفر جاری ہے اسی طرح کرونا وائرس کے ساتھ ہی زندگی گزارنا ہوگی لہذا ایسی حکمت عملی اور لائف سٹائل اپنانا ضروری ہے جس سے کاروبار بھی متاثر نہ ہوں اور کرونا کا پھیلا روکنے میں بھی مدد ملے۔ انہوں نے تجویز پیش کہ کہ حکومت اچھرہ بازار، انارکلی، لبرٹی، شاہ عالم مارکیٹ اور اعظم کلاتھ مارکیٹ سمیت دیگر مارکیٹوں کو چوبیس گھنٹے کام کرنے کی اجازت دے دے، ان کے باہر پولیس اور دیگر محکموں کی ٹیمیں تعینات کی جائیں، بچوں اور بزرگو ں کو مارکیٹ نہ آنے دیا جائے جبکہ خواتین کے لیے لیڈیز پولیس کی ڈیوٹیاں لگائی جائیں تاکہ تمام ایس او پیز پر حقیقی معنوں میں عمل درآمد کیا جاسکے۔

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں نے عوام الناس پر زور دیا کہ وہ کروناوائرس سے بچا کے لیے حفاظتی اقدامات انتہائی سختی سے اپنائیں، سماجی میل جول سے گریز کیا جائے اور صفائی کا خاص خیال رکھا جائے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس