ٹیلی میڈیسن کے ذریعے صحت کی دیکھ بھال کیلئے اینگرو اور صحت کہانی کے مابین اشتراک

جمعرات 21 مئی 2020 18:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2020ء) اینگرو فرٹیلائزر نے صحت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے نامور اداے صحت کہانی کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت کرونا وائرس کی وبا کے دوران ٹیلی میڈیسن کے ذریعے صحت کی دیکھ بھال کو فروغ دینے کیلئے کمپنی صحت کہانی کے وسیع ٹیلی نیٹ ورک کو استعمال کرسکے گی۔اینگروفرٹیلائزر اور صحت کہانی کے مابین یہ اشتراک اینگرو کارپوریشن کے چیئر مین حسین داد کے اس عزم کا اظہار ہے جس کے تحت انہوں نے چند روز پیشترکرونا وائرس کے خلاف جنگ کیلئے خدمات اور کیش کی صورت میں ایک ارب روپے کی امداد کا اعلان کیا تھا۔

اس معاہدے کے تحت اینگروصحت کہانی کی ٹیلی میڈیسن ایپ میں مزید 100ڈاکٹروں کو شامل کرکے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں صحت کے حوالے سے ورچوئل مشاورت کو آسان بنایا جاسکے۔

(جاری ہے)

،معاہدے سے طبی مشاورت کیلئے جسمانی رابطہ نہ ہونے کی وجہ سے عام افراد اور طبی عملے میں Covid-19کے پھیلا کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔اس موقع پر اینگرو کے صدر اور سی ای او غیاث خان نے کہا کہ Covid-19سے ہمیں سبق ملتا ہے کہ پاکستان میں سستی اور قابلِ اعتماد صحت کی سہولیات کے مسائل کو فوری طور پر حل ہونا چاہیئے۔

یہ بڑی بدقسمتی کی بات ہے کہ ہمارے ملک کی 50فیصد سے زائد آبادی کو بنیاد صحت کی سہولیا ت میسر نہیں ہیں۔اسی لیئے صحت کہانی کے ذریعے ہماری شراکت داری کا مقصد ٹیکنالوجی اور جدت کے ذریعے صحت کی بنیادی سہولیات تک رسائی کو ہر ایک کیلئے ممکن بنایا جاسکے گا۔اینگرو فرٹیلائیزر کے سی ای او نادر قریشی نے کہا کہ پچھلے 54سالوں میں اینگرو نے ملک کے دیہی علاقوں میں معاشرتی ترقی کے مخلتف اقدامات کو سپورٹ فراہم کی ہے۔

صحت کہانی کے ساتھ ہماری شراکت داری اس سمت میں ایک اور قدم ہے اور ہمیں یقین ہے کہ اس کے ذریعے دیہی علاقوں میں صحت کی سہولیات تک رسائی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ دیہی علاقوں میں یہ ڈیجیٹل سہولت متعارف کرواکر ہم کوشش کررہے ہیں کرونا وائرس کے پھیلا کو روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کرسکیں اور آس پاس کی علاقے میں ہر ایک کی بہتر صحت کو یقینی بنائیں۔

اس موقع پر صحت کہانی کی سی ای او ڈاکٹر سارہ سعید نے کہا کہ لاک ڈان اورکرونا وائرس کی وبا کے دوران صحت کہانی کی ٹیلی میڈیسن ایپ اور ای۔کلینک کے استعمال میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ ہم اینگرو کے ساتھ اس شراک داری کے بارے میں بہت پرجوش ہیں کیونکہ اس سے پاکستان کے سب سے غریب طبقے تک صحت کی معیاری سہولیات پہنچانے کے ہمارے مشن کو مزید تقویت ملے گی۔

اس سے پہلے صحت کے شعبے کو مدد فراہم کرنے کی غرض سے اینگرو فرٹیلائزرسندھ کے دیہی علاقوں میں کرونا وائرس کی مفت جانچ کیلئے انڈس ہسپتال کے ساتھ تعاون کرچکی ہے۔واضح رہے کہ اینگرو کے چیئر مین حسین داداور داد ہرکولیس گروپ وائرس کے خلاف بیماری کی روک تھام، جانچ اور تشخیص،اس وبا کے خلاف جنگ لڑنے والے ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے کی حفاطت، مریضوں کی دیکھ بھال اور ان کی فراہم کی جانے سہولیات کو یقینی بنانا اورمعاشرے کے سب مستحق افراد تک ضروریاتِ زندگی کی فراہمی کو یقینی بنانے جیسے محاذوں پرتندہی سے کام کررہے ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد