ایف پی سی سی آئی اور ڈی جی رینجرز سندھ کے درمیان آن لائن میٹنگ
کرونا کی وبا نے پاکستان کی معاشی اور سماجی سرگرمیوں کو بری طرح متاثر کیا ہے ،میاں انجم نثار کراچی کی ترقی ملک کی ترقی ہے اور کراچی کی ترقی کا سہرا بزنس کمیونٹی کو جاتا ہے،میجر جنرل عمر احمد بخاری
جمعہ 22 مئی 2020 20:15
(جاری ہے)
یہ لا اینڈ آرڈر قائم کرنے والی ایجنسیوں کی کاوششوں کے بعث ممکن ہوا۔عام طور پر یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ جب تہوار آتے ہیں خاص طور پر رمضان اور عید کا موقع آتا ہے تو جرائم خاص طور پر اسٹریٹ کرائم میں اضافہ ہوجاتا ہے۔
اور یہی چیز کچھ دنوں سے دیکھائی دے رہی ہے۔میاں انجم نثار نے کہا کہ عوام پاک فوج اور رینجر کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں آپ کی عزت دل سے کی جاتی ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ اگر لاک ڈان کرانے یا بازاروں میں SOPs پر عمل کرانے کے لئے آپ کی خدمات لی جائیں تو یقینا کامیابی ہوگی اور لوگ آپ کی بات پر عمل بھی کریں گے۔انھوں نے کہا کہ اگلے چند دنوں میں امید ہے کہ مارکیٹیں اور بازار کھول دیے جائیں گے اس لئے SOP پر عمل کرانا انتہاہی لازمی اور ضروری ہوگا۔ میاں انجم نثار صدر ایف پی سی سی آئی نے بتایا کہ گزشتہ روز میں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ وزیر اعظم صاحب سے ملاقات کی اور بزنس کمیونٹی کے درپیش مسائل سے عمران خان صاحب کو آگاہ کیا۔ وہ سمجھتے ہیں کہ ہمارہ موقف بھی درست ہے کہ اس وقت پاکستان کی صنعت کے پاس غیر ملکی کمپنیوں کے ایکسپورٹ آرڈر موجود ہیں اگر ان کو پورا نہ کیا گیا تو سیزنSeason نکل جائے گا اور پھر ہمیں برآمدات کی کمی کی صورت میں بھاری نقصان کا سامنہ کرنا ہوگا۔ اس لئے بزنس کیونٹی خاص طور پر FPCCI برآمدی صنعت کو کھولنے کی بات کرتا ہے۔جب پاکستان میں یہ وبا کے پھیلنے کا خدشہ پیدار ہوا اور حکومت نے لاک ڈان کی طرف جانے کا اشارہ کیا تو میں نے معاشی سرگرمیوں اور صنعت و تجارت کو درپیش مسائل کے حل کے لئے فوری طور پر ایک ہیلپ ڈیسک FPCCI کے تمام دفاتر میں قائم کردی جس کی وجہ سے ہم نے کاروبار کو پیدا ہونے والے مسائل کو فوری حل کیا۔صدر میاں انجم نثار نے یہ بھی بتایا کہ انھوں ایف پی سی سی آئی کی طرف سے وزیر اعظم صاحب کو دو(2) کروڑ روپے کی امداد بھی دی تاکہ وزیر اعظم کے وژن کے مطابق اس کرونا سے متاثرہ غریب خاندانوں کی مدد کی جاسکے۔جنرل عمر احمد بخاری نے بزنس کمیونٹی کے مسائل سن کر جواب دیا کہ آج کی میٹنگ ان کے لئے بحیثیت سربراہ سندھ رینجر بہت اہمیت کی حامل ہے کیونکہ اس میں جو مسائل اجاگر ہوئے ان کی نوعیت براہ راست پاکستان کی معاشی ترقی سے ہے۔ ہم کراچی کے امن وامان پر خاص توجہ اور نظر رکھتے ہیں کیونکہ کراچی کی ترقی ملک کی ترقی ہے اور کراچی کی ترقی کا سہراہ بزنس کمیونٹی کو جاتا ہے۔ میں سندھ میں جب سے تعینات ہوا ہوں میں نے دیکھا ہے کہ یہاں کہ بزنس مین سماجی اور فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں اور میری اولین ترجیع بھی یہی ہے کہ کراچی کی معاشی سرگرمیاں جاری رہیں۔ جہاں تم اسٹریٹ کرائم کا تعلق ہے تو ابھی کرمنل کو مواقع نہیں مل رہے لیکن حالات بدلتے ہی جب بھی لاک ڈان ختم ہوگا لوگ گھروں سے باہر نکلیں گے تو یہ بھی سرگرم ہونے کی کوشش کریں گہ ہم پوری طرح واقف ہیں اور ہر ممکن ٹیکنالوجی کے ساتھ ان کرمنل کا مقابلہ کریں۔ ڈی جی رینجر جنرل عمر احمد بخاری نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ لاک ڈاں نرم کرنے کے فوائد بھی ہیں اور نقصانات بھی کیونکہ ہمارے معاشرہ میں کچھ عادات ایسی ہیں کہ اگر لاک ڈاں کا دورانیہ کم کیا گیا تو لوگ اس کو تفریح سمجھ کر باہر نکلیں گے جس کی وجہ سے کرونا کی وبا اور متاثرہ افراد میں اضافہ کا خدشہ ہے۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے سلطان رحمن نائب صدر نے کہا کہ جب لاک ڈان میں نرمی ہوئی تو لوگوں نے بازار کا رخ کیا اور SOP پر عمل نہیں کیا گیا جس کے نتیجہ میں دوکانداروں کے خلاف مقدمات بنائے گئے حالانکہ کہ کاروباری شخصیات اپنی نمائیندتنظیموں کے ذریعہ اس پر عمل کرانے کی ہر ممکن کوشش کرتے رہے۔ لہذا میں سمجھتاہوں کے ان مقدمات کو ختم کر دیا جائے۔سلطان رحمن نائب صدر نے میاں انجم نثار کی جانب سے ڈی جی رینجر کو ایف پی پی سی آئی کی یاد گاری شیلڈ بھی پیش کی۔ میٹنگ سے اسلام آباد میں موجود سابقہ صدر سینیٹر حاجی غلام علی، قیصر خان نائب صدر اور مرزا عبدالرحمن نے بھی خطاب کیا جبکہ ڈاکٹر ارشد نائب صدر نے لاہو ر سے شرکت کی۔ کراچی میں بزنس کمیونٹی کے نمائیندوں جن میں ذکریہ عثمان سابق صدر ایف پی سی سی آئی، شوکت احمد سابق سینئیر نائب صدر، امجد رفیع، ناصر حیات مگوں، حاجی غنی عثمان اور اسلم نیازی نے بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔Browse Latest Business News in Urdu
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال
وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر
ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن
وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..
ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن
پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس
مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ
ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی
ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ
جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی
پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 17فیصد کی کمی ریکارڈ
آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 34 فیصد کی کمی ..
خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے میں مارچ کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ
ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 550 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار909پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..
PSX Live Index
Updated: 11:00:02pm | 24-04-2024
Status: Closed | Volume: 599,401,643 |
---|
KSE100 Index |
---|
Current |
High |
Low |
Change |
* LDCP represents Last Day Close Price
View Full Summary