برآمدات بڑھانا ملکی مسائل کا واحد حل ہے،میاں زاہد حسین

ملکی معیشت اس وقت بحرانی کیفیت سے دوچار ہے،صدر کراچی انڈسٹریل الائنس

جمعہ 22 مئی 2020 20:15

برآمدات بڑھانا ملکی مسائل کا واحد حل ہے،میاں زاہد حسین
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2020ء) ایف پی سی سی آئی بزنس مین پینل کے سینئر وائس چیئرمین ،پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ روپے اور زرمبادلہ کے ذخائر کو دبائو سے نکالنے، گردشی قرضہ ختم کرنے اور ملک کوقرضوں سے نجات دلانے کے لئے برآمدات بڑھانا واحد ذریعہ ہے جبکہ بیرون ملک سے ترسیلات زر میں بھی کمی کاامکان ہے۔

پاکستان اس وقت سنگین معاشی بحران سے گزر رہا ہے جسکی وجہ ماضی کی بد انتظامی اور موجودہ وباء کے بعد لاک ڈائون ہے جس نے لاکھوں افراد سے ان کا روزگار چھین لیا ہے جبکہ تخمینہ ہے کہ ایک کروڑ 80لاکھ لوگ بھی بیروزگار ہوسکتے ہیں ۔ میاں زاہد حسین نے بزنس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ ملکوں اور اداروں کی درجہ بندی کرنے والے بین الاقوامی ادارے موڈیز نے پاکستان کی معاشی درجہ بندی پر نظر ثانی کے فیصلے کے چند روز بعدملک کے پانچ بڑے بینکوں کی مالی حالت پر بھی نظر رکھنے کا اعلان کیا ہے جس کا نتیجہ درجہ بندی میں تنزلی کی صورت میں سامنے آ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

اس صورتحال کی وجہ حکومت کی جانب سے کمرشل قرضے بروقت ادا کرنے کے فیصلے کے اعلان میں غیر ضروری تاخیر ہے۔ریٹنگ ایجنسی نے یہ واضح نہیں کیا ہے کہ وہ کتنے عرصہ تک پاکستان کے قرضہ ادا کرنے کی صلاحیت پر نظر رکھے گا اور ریٹنگ کے بارے میں حتمی فیصلہ کب کیا جائے گا۔انھوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اس واچ لسٹ سے نکلنے کے لئے فوری اقدامات کرے۔انھوں نے کہا کہ موجودہ بحران کی ایک اہم وجہ روپے کو مصنوعی طور پر مستحکم رکھنے کی پالیسی اور برآمدات میں کمی ہے۔

اس وقت حکومت کو قرضوں کی ادائیگیوں کے لئے اربوں ڈالر درکار ہیں جن کا انتظام کرنا ایک چیلنج ہے تاہم عالمی ادارے عالمی وباء کے پیش نظرپاکستان کے قرضوں کی ری شیڈولنگ کرنے پر آمادہ ہیں جو ایک اچھی خبر ہے ۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی معیشت کے حجم کے مقابلہ میں برآمدات گزشتہ پندرہ سال سے مسلسل گرتے ہوئے اب 7.6 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ عالمی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق لکسمبرگ کی برآمدات معیشت کے حجم کے مقابلہ میں224.8 فیصد، ویتنام کی برآمدات معیشت کے حجم کے مقابلہ میں.4 95 فیصد،ہانگ کانگ188 فیصد ،بحرین 88.1 فیصد، ایران 25 فیصد،بھوٹان 29 فیصد،بھارت 20 فیصداور بنگلہ دیش کی 15 فیصد ہے ۔

پاکستانی برآمدات کی صورتحال مخدوش ہے 2018 کی برآمدات سے صرف 38 فیصد درآمدات کی ادائیگی ممکن ہوئی جو غیر تسلی بخش صورتحال ہے۔انھوں نے کہا کہ حکومت نے معیشت کی دستاویز بندی اور اسکا رخ درست کرنے کیلئے قابل قدر اقدامات کئے ہیں تاہم برآمدی شعبہ کے تحفظات کے مد نظرزیرو ریٹنگ کی سہولت دوبارہ دینے پر غور کیاجائے ۔انھوں نے کہا کہ برآمدات کے فروغ کے لئے افریقہ سمیت تمام غیر روائتی منڈیوں کا جائزہ لیا جائے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ