تحصیلدار جہلم کی گرانفروشوں کیخلاف کاروائیاں، دو مقدمات درج، متعدد تاجروں کو جرمانے

تحصیلدار جہلم کی گرانفروشوں کیخلاف کاروائیاں، دو مقدمات درج، متعدد ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) مرغی مقررہ نرخ سے مہنگے داموں فروخت کرنیوالوں کیخلاف آپریشن کلین اپ دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیاگیا۔

(جاری ہے)



تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کی ہدایت پر تحصیلدار جہلم محمد منیر خان نے مرغی فروشوں کیخلاف آپریشن کیا جس پر دو افراد کو مقررہ نرخ 300روپے سے تین سو پچاس روپے فروخت کرنے پر گرفتار کرکے مقدمہ درج جبکہ گرانفروش تاجروں کو پانچ ہزار روپے جرمانہ کیاگیا۔

Your Thoughts and Comments