- Home
- Business
- Business News
- میڈ ان پاکستان مصنوعات کو فروغ دیا جائے، جب تک مینوفیکچرنگ کے شعبے اور برآمدات کو مستحکم نہیں ..
میڈ ان پاکستان مصنوعات کو فروغ دیا جائے، جب تک مینوفیکچرنگ کے شعبے اور برآمدات کو مستحکم نہیں کیا جاتا معیشت بہتر شرح نمو حاصل نہیں کرسکتی، افتخار علی ملک
ہفتہ 23 مئی 2020 20:36
(جاری ہے)
ملائیشیا ، تھائی لینڈ اور بنگلہ دیش بھی اپنی برآمدات کے ذریعے ترقی کر رہے ہیں۔ افتخار علی ملک نے پاکستانی تاجروں پر زور دیا کہ وہ عالمی معیار کے مطابق مقامی برانڈز کو فروٖغ دیں تاکہ کورونا وباء کے تناظر میں عالمی منڈیوں میں جگہ بنائی جاسکے اور زیادہ سے زیادہ زرمبادلہ کمایا جاسکے۔
پاکستانی تاجروں ، کارپوریٹ سیکٹر بالخصوص نوجوان بزنس مینوں کو برانڈز کے فروغ پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔ فیوچر گلوبل مارکیٹنگکے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے جدید سائنسی خطوط پر شرح نمو اور ادارہ جاتی نیٹ ورک کو مضبوط بنانے کی ٖضرورت ہے۔ نجی شعبے کو اپنی بقا کے لئے جنگی بنیادوں پر اپنے برانڈ کو فروغ دینے کے لئے آگے آنا ہوگا بصورت دیگر ہمسایہ ممالک بین الاقوامی منڈیوں پر تسلط حاصل کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سپورٹس گڈز ، ٹیکسٹائل ، پھلوں ، سبزیوں ، دستکاری اور دیگر کئی شعبوں میں دنیا کی بہترین مصنوعات تیار کررہا ہے لیکن اسے اپنے برانڈز کے تحت برآمد نہیں کررہا۔ کورونا وباء کے تناظر میں پاکستانی مصنوعات کے لئے نئی برآمدی منڈیوں کی تلاش کیلئے مارکیٹ ریسرچ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی مشنز پر کو پابند کیا جائے کہ وہ وہاں پاکستانی مصنوعات متعارف کروائیں اور تجارتی معلومات سے متعلق آگاہی فراہم کریں تاکہ مقامی بزنس مین زیادہ سے زیادہ تجارتی مواقع کا فائدہ اٹھا سکیں۔ افتخار ملک نے کہا کہ حکومت کو توانائی سمیت معیشت کے تمام شعبوں میں ’’ نالج اینڈ ریسرچ‘‘ کا کلچر متعارف کرانا ہوگا۔توانائی کے شعبے میں تحقیق کو فروغ دیکر ہی بجلی کی کمی کا مسئلہ حل کیا جا سکتا ہے جو ملک کو طویل عرصہ سے درپیش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک بجلی پیدا کرنے کے نئے طریقوں پر تحقیق جاری رکھے ہوئے ہیں جب کہ ہم خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں۔ صرف پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے ہی’’نالج اینڈ ریسرچ‘‘ کے میدان میں اہم پیشرفت ممکن ہے لہذا حکومت معاشی معاملات میں کاروباری برادری کو ساتھ لے کر چلے۔ انہوں نے کہا کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی حکومت ملک کو کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والے معاشی بحران سے نکالنے کے لئے پوری صلاحیت اور پختہ عزم رکھتی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی دیانتداری اور خلوص نیت شک شبہ سے بالا تر ہے اور یہی وجہ ہے کہ ملک کی تاجر برادری کو عمران خان کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد ہے۔Browse Latest Business News in Urdu
متحدہ عرب امارات اورپاکستان کے درمیان دیرینہ، تاریخی اوربرادرانہ تعلقات ہیں ، وزیرخزانہ محمداورنگزیب ..
پی ایس ایکس نے لسٹڈ کمپنیوں کے لیے ای ایس جی پریمیئر جاری کردیا
ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کو ادارے میں صنفی تنوع کا ڈیٹا سالانہ رپورٹ میں شائر کرنے کی ہدایت کی دی ..
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا
مشرق وسطیٰ کے حالات عالمی معاشی بحالی کے لئے بڑاخطرہ بن گئے ہیں، میاں زاہد حسین
دو ہفتوں کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 5 فیصد اضافہ
معروف صنعتکار شبیر منشاء چھرہ پاکستان چائنا بزنس کونسل کے چیئرمین مقرر
پاکستان بزنس اریناکی کاروباری شخصیات کے اعزاز میں تقریب
ایس ای سی پی کی لسٹڈ کمپنیوں کو ادارے میں صنفی تنوع کا ڈیٹا سالانہ رپورٹ میں شائع کرنے کی ہدایت
سعودی وفد کی پاکستان آمد خوش آئند، سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو گی، صدر راولپنڈی چیمبر
چوہدری شافع حسین کا پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدھ کو بھی کاروباری اتار چڑھائو کی زد میں رہی ،اگرچہ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 70700پوائنٹس ..
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا
ایس ای سی پی نے پہلے ڈیجیٹل انشورنس کا لائسنس جاری کردیا
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا
پی ایس ایکس نے لسٹڈ کمپنیوں کے لیے ای ایس جی پریمیئر جاری کردیا
ایس ای سی پی نے فرنٹ رننگ کے الزام میں دو افراد کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرا دیا
ایس ای سی پی نے فرنٹ رننگ کے الزام میں دو افراد کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرا دیا
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان
ایف پی سی سی آئی ر یسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو تمام چیمبرز اور ایسوسی ایشنز کے ساتھ لنک کیا جائے ..
یوبی ایل کے بعدازٹیکس منافع میں کیلنڈرسال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر12 فیصدکااضافہ
روٹی و نان کی زائد قیمت وصول کرنے پر ضلع میں 91 ہوٹل مالکان کو 1 لاکھ 34 ہزار 500 روپے جرمانہ
سعودی سرمایہ کاری ٹیم کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ حاصل ہو گا، مہر کاشف یونس
سعودیہ کی جانب سے پاکستان میں 5 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کا فیصلہ خوش آئندہے، چیئرمین اپٹپما
PSX Live Index
Updated: 04:00:01am | 18-04-2024
Status: Closed | Volume: 442,096,653 |
---|
KSE100 Index |
---|
Current |
High |
Low |
Change |
* LDCP represents Last Day Close Price
View Full Summary