پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ،انٹر بینک میں ڈالر 163.25روپے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 163.30روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا

جمعہ 29 مئی 2020 20:20

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ،انٹر بینک میں ڈالر 163.25روپے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 163.30روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2020ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںایک روزہ مندی کے بعد جمعہ کو ریکوری آئی جس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس235.91پوائنٹس کے اضافے سے 33931.23پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاجب کہ56.01فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس کے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 33 ارب 24کروڑ32لاکھ روپے بڑھ گئی اور کاروباری حجم بھی جمعرات کی نسبت19.65فیصد کم زائدرہا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںگزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کی نچلی سطح پر آئی قیمتوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خریداری کی گئی جس کے باعث ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس34ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرنے میں کامیاب ہوگیا بعد میںپرافٹ ٹیکنگ رجحان کے باعث مزکورہ سطح برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی غالب رہی اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس235.91پوائنٹس کے اضافے سے 33931.23پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای30انڈیکس 94.50پوائنٹس کے اضافے سے 14743.11پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس128.38پوائنٹس کے اضافے سے 24435.18پوائنٹس پر بند ہوا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز مجموعی طور پر341کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سی191کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،131میں کمی اور 19کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔تیزی کے سبب سرمائے کا مجموعی حجم 64کھرب51ارب 72کروڑ48لاکھ روپے سے بڑھ کر64کھرب84ارب 96کروڑ80لاکھ روپے ہو گیاجب کہ کاروباری حجم 23کروڑ30لاکھ 20ہزار شیئرز رہا جو جمعرات کی نسبت3کروڑ82لاکھ 78ہزار شیئرززائدہے ۔

قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے یونی لیور فوڈزکے حصص کی قیمت 59روپے کے اضافے سے 9711روپے اورسیپ ہائرفائبرکے حصص کی قیمت51.03روپے کے اضافے سی765.03روپے ہو گئی جبکہ نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت256.67روپے کی کمی سی6873.33روپے اوررفحان میظ کے حصص کی قیمت 150روپے کی کمی سی7199روپے پر آ گئی ۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے یونٹی فوڈز،ہیسکول پٹرول،ٹی آر جی پاک،میپل لیف،فوجی فوڈز،پاک پٹرولیم ،جہانگیر صدیقی ،پاک الیکٹران ،ہم نیٹ ورک اور آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کے حصص سرفہرست رہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..

انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک