کاٹن مارکیٹ میں عید تعطیلات کے بعد کاروبار کا آغاز

،گھوٹکی کی روئی کی 600 گانٹھیں فی من 8500 روپے کے بھا ؤپر فروخت ہوئیں

ہفتہ 30 مئی 2020 19:16

کاٹن مارکیٹ میں عید تعطیلات کے بعد کاروبار کا آغاز
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2020ء) عید الفطر کی طویل تعطیلات کے بعد جمعرات سے کاٹن مارکیٹ کھل گئی لیکن روایتی طور پر عید الفطر کے بعد پہلا دن تو عموما Eid Greeting میں ہی گزر جاتا ہے بعد کے دو روز جمعہ اور سنیچر کو بھی کاروبار کم ہی رہا تاہم گھوٹکی کی روئی کی 600 گانٹھیں فی من 8500 روپے کے بھا ؤپر فروخت ہوئی جبکہ سندھ کے ذریں علاقے بدین سے 50 من پھٹی کی آمد کی بھی رپورٹ موصول ہوئی جو فی 40 کلو 3500 روپے کے بھا ؤپر فروخت ہوئی علاوہ ازیں روئی کی نئی فصل 21-2020 کی روئی کا پہلا سودہ فی من 7800 روپے پر ڈلیوری 5 تا 10 جون تک کا طے پایا۔

کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ فی من 8600 روپے کے بھا ؤپر مستحکم رکھا گو کہ روئی کا کاروبار شاد و نادر ہی ہوتا ہے تاہم صوبہ سندھ و پنجاب میں روئی کا بھاؤ کوالٹی کے حساب سے فی من 6500 تا 8500 روپے سمجھا جاتا ہے جنرز تقریبا پانچ لاکھ گانٹھوں کیلئے خریداروں کے منتظر ہیں۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے ذرائع کا خیال ہے کہ ہو سکتا ہے کہ جون کے پہلے ہفتے سے کچھ کاروبار ریکارڈ ہو سکے گا زیادہ تر امید کی جاتی ہے کہ 15 جون کے بعد کاروبار میں کچھ پوچھ گچھ شروع ہو سکے کیونکہ عموما عیدالفطر کی تعطیلات کے بعد خصوصی طور پر ملبوسات کا کاروبار ٹھپ ہوتا ہے دوسری جانب کورونا کے کیسوں میں اضافے کے سبب غیر یقینی صورتحال میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

تاہم موصولہ اطلاعات کے مطابق کئی ملز کو بیرون ممالک خصوصی طور پر یورپین ممالک اور امریکہ سے ماسک کے خاصے آرڈر موصول ہو رہے ہیں۔ لیکن اس سے پورے ٹیکسٹائل سیکٹر کو فائدہ نہیں ہو سکے گا تاہم ٹیکسٹائل سیکٹر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یورپین اور امریکن درآمد کنندگان سے کچھ برآمدی معاہدے پہلے کیے ہوئے تھے اس میں سے کئی معاہدے رد کر دیے گئے تھے جبکہ کئی معاہدے موخر کردیئے گئے تھے ان معاہدوں میں سے کچھ معاہدے دوبارہ بحال ہونے کی اطلاعات موصول ہورہی ہے۔

کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایا کہ اس سال کپاس کی بوائی شروع ہونے سے قبل ہی سے ٹڈی دل نے فصلوں پر زبردست حملہ کیا ہوا ہے جس کے باعث کاشتکار زبردست اضطراب کا شکار ہے گندم کی فصل کو معمولی نقصان ہوا تھا بعدازاں کپاس اور چاول کی بوائی شروع ہوتے ہی ٹڈی دل نے آلیا۔ ملک کے مختلف زرعی علاقوں میں فصلوں پر ٹڈی دل نے زبردست اٹیک کردیا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق فی الحال فصلیں بری طرح متاثر ہو رہی ہے حکومت کی جانب سے اور MNFRS کے پلانٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ اور MDMA وغیرہ اداروں کی طرف سے ٹڈی دل کا جنگی بنیادوں پر تدارک کیا جارہا ہے اس سال کپاس کی فصل کو دو بڑے مسائل کا سامنا درپیش ہے انتہائی کم Germination والے بیج اور ٹڈی دل کا شدید حملہ۔ اس کے سبب فصل کو ناتلافی نقصان ہونے کا اہتمال بتایا جاتا ہے۔

ان وجوہ کی بنا پر اس سال تاحال بلکہ بوائی مکمل ہونے کی مدت پوری ہونے تک بھی کپاس کی پیداوار کا تخمینہ لگانا مشکل ہوگا۔ صوبہ سندھ کے زریں علاقوں سے موصولہ اطلاعات کے مطابق فی الحال ان علاقوں میں فصل کی تسلی بخش افزائش ہورہی ہے حالانکہ کئی علاقوں میں مرچ اور چاول کی فصل کو بھی ترجیع دی جارہی ہے ٹڈی دل کے سخت حملے کی وجہ سے اپر سندھ اور خصوصی طور پر پنجاب میں فصل کو زبردست نقصان ہورہا ہے۔

نسیم عثمان نے بتایا کہ بین الاقوامی کاٹن مارکیٹوں میں مجموعی طورپر مندی کا رجحان رہا نیویارک کاٹن مارکیٹ میں امریکا اور چین کے مابین پھر ٹھن گئی اس بار اقتصادی تنازعہ کے بجائے دو دیگر معاملات سامنے آئے کورونا کا پھیلا اور چین نے ہانگ کانگ پر اپنی دسترست قائم کردی ہے جس سے امریکا بری طرح خفہ ہے ان تنازعوں کے سبب امریکن کاٹن مارکیٹ بری طرح اثر انداز ہوئی ہے جس کے باعث نیویارک کاٹن کے بھا تین ہفتہ کی کم ترین سطح فی پاونڈ 56.50 امریکن سینٹ ہوگیا گو کہ USDA کی ہفتہ وار برآمدی رپورٹ میں 43 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس میں دوبارہ چین درآمد کنندگان ایک لاکھ 13 ہزار گانٹھیں خرید کر سرے فہرست رہا۔

چین میں روئی کا بھا مستحکم رہا جبکہ بھارت میں روئی کا بھا ہنوز دبا کا شکار رہا۔ کورونا کے سبب بھارت کی ٹیکسٹائل انڈسٹری بری طرح متاثر ہورہی ہے جس کے باعث روئی کی کھپت کم ہورہی ہے۔پاکستان میں بھی کورونا لاک دان کے سبب ٹیکسٹائل سیکٹر کو شدید چیلنجز کا سامنا ہے۔ ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمد میں 64 فیصد کی کمی واقع ہوگئی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ٹریکٹروں کی پیداوارمیں   8 ماہ کے دوران  68 فیصد اضافہ

ٹریکٹروں کی پیداوارمیں 8 ماہ کے دوران 68 فیصد اضافہ

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم ، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم ، فارمی انڈے مہنگے

رواں سال  معیشت کا آغاز بہتراندازمیں ہوا ہے،  پی ایس ایکس    اور چینی ایکسچینجز کے درمیان بڑھتا ہوا تعاون ..

رواں سال معیشت کا آغاز بہتراندازمیں ہوا ہے، پی ایس ایکس اور چینی ایکسچینجز کے درمیان بڑھتا ہوا تعاون ..

چین کی سمارٹ فون کمپنی شیاؤمی نے اپنی پہلی الیکٹرک گاڑی متعارف کروا دی

چین کی سمارٹ فون کمپنی شیاؤمی نے اپنی پہلی الیکٹرک گاڑی متعارف کروا دی

چوہدری شافع حسین سے ترکیہ قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا

چوہدری شافع حسین سے ترکیہ قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا

فناشیل ٹائمز سٹاک ایکسچینج  نے پاکستان کی سیکنڈری ایمرجنگ مارکیٹ  پوزیشن برقرار رکھی

فناشیل ٹائمز سٹاک ایکسچینج نے پاکستان کی سیکنڈری ایمرجنگ مارکیٹ پوزیشن برقرار رکھی

سرکاری وصولیوں،ڈیوٹیوں،ٹیکسوں کی وصولی کے لیے30 اور 31مارچ کو بینک برانچیں کھلی رہیں گی

سرکاری وصولیوں،ڈیوٹیوں،ٹیکسوں کی وصولی کے لیے30 اور 31مارچ کو بینک برانچیں کھلی رہیں گی

انٹر بینک میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے ڈٹا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپیہ نے ڈالر کی قدر کو گرا دیا

انٹر بینک میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے ڈٹا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپیہ نے ڈالر کی قدر کو گرا دیا

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1500روپے  اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1500روپے اضافہ ریکارڈ

سرکاری وصولیوں  اورٹیکسوں کی وصولی    کے لئے    30 اور  31 مارچ  کو  بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی

سرکاری وصولیوں اورٹیکسوں کی وصولی کے لئے 30 اور 31 مارچ کو بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی