2020ء کے دوران توانائی کے شعبہ میں عالمی سرمایہ کاری میں20فیصد کمی متوقع

اتوار 31 مئی 2020 01:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2020ء) 2020ء کے دوران توانائی کے شعبہ میں عالمی سرمایہ کاری میں20فیصد کمی متوقع ہے۔ انٹرنیشنل انرجی ایجنسی( آئی ای ای) نے کہا ہے کہ جاری سال 2020ء میں شعبہ میں کی جانے والی بین الاقوامی سرمایہ کاری کا حجم 400ارب ڈالر رہنے کا امکان ہے۔ عالمی ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ کورونا وباء کے بعد عالمی معیشت کی ترقی کیلئے شفاف توانائی اور انرجی سکیورٹی ضروری ہے تاہم شعبہ میں کی جانے والی بین الاقوامی سرمایہ کاری کے حجم میں کمی کے باعث انرجی سکیورٹی کے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔

آئی اے ای کی رپورٹ کے مطابق 2020ء کے آغاز ہر شعبہ میں کی جانے والی سرمایہ کاری میں 2فیصد اضافہ ہورہا تھا جو گذشتہ چھ سالوںکے مقابلہ میں سب سے زیادہ اضافہ تھا ۔

(جاری ہے)

2019ء کے دوران توانائی کے شعبہ میں کی جانے والی بین الاقوامی سرمایہ کاری1.8 کھرب ڈالر رہی تھی۔آئی ای اے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر فیٹی بائیرل نے کہا ہے کہ سرمایہ کاری میں کمی کے باعث توانائی کی رسد میں کمی کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع بھی کم ہونگے کیونکہ عالمی معیشت کی ترقی کیلئے توانائی کی دستیابی انتہائی اہم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سے شفاف توانائی کے حصول کی جانب جاری سفر میں بھی مشکلات پیش آسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے عالمی بحران کی وجہ سے توانائی کی عالمی کمپنیوں نے سرمایہ کاری میں کمی کے علاوہ نئے منصوبوں کے آغاز کو بھی موخر کردیا ہے۔ آئی ای اے نے کہا ہے کہ سرمایہ کاری پر نقصان کے خدشات کے پیش نظر تیل و گیس پر کی جانے والی سرمایہ کاری میں بھی ایک تہائی کمی کا خدشہ ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد