کاروباری آسانیوں میں اضافے سرمایہ کاری کے فروغ اور ٹیکس کے دائرہ کار کو بڑھانے کیلئے ٹیکس وصولیوں میں سہولت اورڈاکو مینٹیشن کو آسان اور بہتر بنایاجائے، او آئی سی سی آئی

اتوار 31 مئی 2020 01:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2020ء) اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری( او آئی سی سی آئی) نے کہا ہے کہ ملک میں کاروباری آسانیوں میں اضافہ، سرمایہ کاری کے فروغ اور ٹیکس کے دائرہ کار کو بڑھانے کیلئے ٹیکس وصولیوں میں سہولت اورڈاکو مینٹیشن کو آسان اور بہتر بنایاجائے۔ او آئی سی سی آئی نے آئندہ مالی سال 2020-21ء کے حوالے سے 68صفحات پر مبنی ٹیکس تجاویز وفاقی حکومت کوبھیجی ہیں۔

چیمبر نے کہا ہے کہ مجموعی قومی پیداوار( جی ڈی پی) کے مقابلہ میں ٹیکس وصولی کی شرح میں اضافہ کیلئے ٹیکس دہندگان کو سہولت اور ڈاکومینٹیشن کے عمل کو آسان بنایاجائے۔ مزید برآں او آئی سی سی آئی نے اپنی تجاویز میں کہا ہے کہ پاکستان میں کاروبار کی آسانی کیلئے انکم ٹیکس،ورکرز ویلفیئر فنڈ اور ورکرز پرافٹ پارٹی سیپشن فنڈ سمیت دیگر وفاقی ٹیکسز کو یکجا کیا جائے جس سے ٹیکس کے نظام کو مزید با سہولت بنانے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

اس طرح ود ہولڈنگ ٹیکس میں بھی سہولت دی جائے اور وفاقی و صوبائی ٹیکسز کی پورے ملک میں یکساں شرح مقرر کی جائے۔ او آئی سی سی آئی نے کہا ہے کہ ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے حکومت طویل المدت کے سرمایہ کاری منصوبوں کیلئے ٹیکس کریڈٹ میں اضافہ کے ساتھ ساتھ درآمدات پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس کی موجودہ5.05 فیصد کی شرح کو دو فیصد تک کم کرے۔ اس طرح ٹیکس کے دائرہ کار میں اضافہ کیلئے مختلف ذرائع سے پیشہ کمانے والوںکو رجسٹرڈ کرے۔ او آئی سی سی آئی نے کہا ہے کہ ٹیکس اصلاحات کمیشن کی تجاویز پر فوری عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے جس سے ٹیکس وصولیوں میں اضافہ کے علاوہ سرمایہ کاری کے فروغ میں مدد ملے گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ