آئی ایم ایف کی کورونا متاثرہ چلی کیلئے 24 ارب ڈالرقرض کی منظوری، رقم 2 سال میں ادا کی جائیگی

اتوار 31 مئی 2020 01:20

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2020ء) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے چلی کے لیے 24 ارب ڈالر کے قرضے کی منظوری دے دی ہے جس کا مقصد کورونا متاثرہ ملک کو وباء سے نمٹنے کے لیے اقدامات میں مدد دینا ہے، یہ رقم 2 سال کے عرصے میں ادا کی جائے گی۔یہ منظوری آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی سربراہی میں گزشتہ روز ہونے والے ایک اجلاس میں دی گئی۔

ایک روز قبل جنوبی امریکا ہی سے تعلق رکھنے والے ملک پیرو کے لیے بھی 11 ارب ڈالر کے دوسالہ منصوبے کی منظوری دی گئی تھی۔ چلی کے لیے قرض کی منظوری کے موقع پر سربراہ آئی ایم ایف نے کہا کہ لچکدار کریڈٹ لائن ایک قابل تجدید فنڈنگ میکانزم ہے جو مضبوط اقتصادی پالیسی ٹریک ریکارڈ رکھنے والے ممالک کو عطا کیا جاتا ہے اور چلی میکسیکو ، کولمبیا اور پیرو سمیت یہ لائن حاصل کرنے والا پانچوں ملک ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے چلی کی مضبوط بنیاد، حکمت عملی اور معاشی پالیسیوں پر عمل درآمد کے ریکارڈ کی تعریف کی جس نے ملک کو اب تک کے معاشی جھٹکوں سے نمٹنے میں مدد فراہم کی ہے، تاہم ان کاکہنا تھا کہ چلی کی کھلی معیشت کو کورونا وائرس کے باعث کافی بیرونی خطرات لاحق ہیں جن میں اس کی مصنوعات کی عالمی طلب اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں کمی شامل ہیں جن سے دنیا بھر میں فنانس کی صورتحال مشکل رخ اختیار کررہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے ممالک کو اس وبائی مرض (کورونا وائرس) جس سے دنیا کو معاشی سست روی کا سامنا کرنا پڑے گا، سے نمٹنے کے لیے نئے فنانسنگ ٹولز کا ایک سلسلہ شروع کرتے ہوئے قرضوں کی فراہمی میں تیزی لائی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چلی کریڈٹ لائن کو احتیاط اور عارضی مدد کے طور پر لے رہا ہے اور 24 ماہ کے عرصے میں موجودہ ماحول سے مکمل طور پر نکلنے کا منصوبہ رکھتا ہے، اسے مارکیٹ میں اپنا اعتماد بڑھانے کے معاونت فراہم کی جانی چاہیے۔

پیرو بھی اس پروگرام کو اسی تناظر میں دیکھتا ہے اور بحران کے خاتمے پر اس صورتحال سے نکلنے کے لیے اقدامات پر غور کرے گا اور اسے لچکدار کریڈٹ لائن کے ذریعے فراہم کردہ انشورنس کی ضرورت بھی نہیں رہے گی، لیما کی مضبوط پالیسی اور ادارہ جاتی فریم ورک نے اسے متاثر کن معاشی نتائج کو حاصل کرنے اور خطرات کو کم کرنے میں مدد فراہم کی ہے ، تاہم ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس غیر معمولی چیلنج ہے جو پیرو کی معیشت کو کساد بازاری کی طرف لے جارہا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

نیشنلائزیشن سمیت کئی منفی اقدامات سے ہم صنعتی ترقی میں پیچھے رہ گئے ،افتخار علی ملک

نیشنلائزیشن سمیت کئی منفی اقدامات سے ہم صنعتی ترقی میں پیچھے رہ گئے ،افتخار علی ملک

نیشنلائزیشن سمیت کئی منفی اقدامات سے ہم صنعتی ترقی میں پیچھے رہ گئے ،افتخارعلی ملک

نیشنلائزیشن سمیت کئی منفی اقدامات سے ہم صنعتی ترقی میں پیچھے رہ گئے ،افتخارعلی ملک

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں عیدالفطرکی تعطیلات کے بعد نیاریکارڈ قائم   ، انڈکس 229.87 پوائنٹس(0.33 فیصد) اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں عیدالفطرکی تعطیلات کے بعد نیاریکارڈ قائم ، انڈکس 229.87 پوائنٹس(0.33 فیصد) اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں عیدالفطرکی تعطیلات کے بعد نیاریکارڈ قائم   ،انڈکس 229.87 پوائنٹس(0.33 فیصد) اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں عیدالفطرکی تعطیلات کے بعد نیاریکارڈ قائم ،انڈکس 229.87 پوائنٹس(0.33 فیصد) اضافہ ..

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ

مشرق وسطیٰ کا تنازعہ بڑھ رہا ہے، پاکستان محتاط رہے،میاں زاہد حسین

مشرق وسطیٰ کا تنازعہ بڑھ رہا ہے، پاکستان محتاط رہے،میاں زاہد حسین

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 116پوائنٹس کی کمی کے بعد 70198 تک پہنچ گیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 116پوائنٹس کی کمی کے بعد 70198 تک پہنچ گیا

ملک میں بائیسکالوں کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے دوران اضافہ

ملک میں بائیسکالوں کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے دوران اضافہ

پاکستان اورشمال مشرقی ایشیا کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں اضافہ،جاری مالی سال کے دوران شمال مشرقی ..

پاکستان اورشمال مشرقی ایشیا کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں اضافہ،جاری مالی سال کے دوران شمال مشرقی ..

برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ

برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ

دبئی  سے ترسیلات زرمیں مارچ کے دوران ماہانہ بنیادوں پر43 فیصد اضافہ

دبئی سے ترسیلات زرمیں مارچ کے دوران ماہانہ بنیادوں پر43 فیصد اضافہ

سعودی  عرب، سونے کے نرخوں میں اضافہ

سعودی عرب، سونے کے نرخوں میں اضافہ