گذشتہ ہفتہ کے دوران سونے کی قیمت میں800روپے فی تولہ کے اضافہ سے سونے کی قیمت 97ہزار 200روپے فی تولہ تک پہنچ گئی

اتوار 31 مئی 2020 10:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2020ء) گذشتہ ہفتہ کے دوران سونے کی قیمت میں800روپے فی تولہ کے اضافہ سے سونے کی قیمت 97ہزار 200روپے فی تولہ تک پہنچ گئی ۔

(جاری ہے)

پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن (پی ایس جے ای) کے حکام نے کہا ہے کہ دوران ہفتہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 2ڈالر فی اونس اضافہ سے قیمت 1726ڈالر فی اونس تک بڑھی ہے جس کی وجہ سے پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میںاضافہ کا رجحان رہا ہے جسکی وجہ سے ہفتہ کے اختتام تک پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 97ہزار دو سو روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 686روپے کے اضافہ سے 83ہزار333روپے تک پہنچ گئی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ دبئی کی مارکیٹ کے مقابلہ میں اب بھی پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 6ہزار روپے کم ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu