ڈالر کی قیمت میں اضافہ کی وجہ سے استعمال شدہ کپڑوں کی قیمت میں اضافہ

اتوار 31 مئی 2020 10:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2020ء) پاکستان سیکنڈ ہینڈ کلاتھنگ مرچینٹس ایسوسی ایشن (پی ایس ایچ سی ایم ای) کے سیکرٹری جنرل عثمان فاروقی نے کہا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ کی وجہ سے استعمال شدہ کپڑوں کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ غریب اور متوسط طبقات کی سہولت کیلئے آئندہ بجٹ میں لنڈے کے کپڑوں کی درآمد پر عائد ٹیکسز اور ڈیوٹیز میں کمی کی جائے ۔

اپنے ایک بیان عثمان فاروقی نے کہا کہ روپے کے مقابلہ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ کے نتیجہ میں استعمال شدہ کپڑوں کی درآمدات مہنگی ہوتی جا رہی ہیں جسکی وجہ سے استعمال شدہ کپڑوں کی خریداری عام آدمی کے بس سے باہر ہوتی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ استعمال شدہ کپڑوں کی درآمد پر کسٹمز ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس 5، 5فیصد جبکہ 6فیصد وود ہولڈنگ ٹیکس عائد ہے جس کی وجہ سے بھی کپڑے مہنگے ملتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے بجٹ میں درآمد پر 10فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر دی گئی تھی جس کی وجہ سے قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا۔ انہوں نے وزارت تجارت اور ارباب اختیار سے درخواست کی ہے کہ استعمال شدہ کپڑوں کی درآمد پر عائد ڈیوٹیز اور ٹیکسز میں کمی کی جائے تاکہ غریب طبقہ اپنی ضرورت کیلئے استعمال شدہ کپڑے باآسانی خرید کر اپنی ضروریات پوری کر سکے۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران استعمال شدہ کپڑوں کی اوسط فی ٹن قیمت میں 55ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ گذشتہ مالی سال کے دوران فی ٹن اوسط قیمت 383ڈالر رہی تھی جو جاری مالی سال کے دوران 438ڈالر فی ٹن تک بڑھی ہے۔ عثمان فاروقی نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میںاستعمال شدہ کپڑوں کی درآمد پر عائد ٹیکسز اور ڈیوٹیز کی شرح میں کمی سے معاشرے کے غریب طبقات کو سہولت فراہم کی جائے۔

Browse Latest Business News in Urdu

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ