پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت بھی 8 ارب 24کروڑ76لاکھ روپے بڑھ گئی

پیر 1 جون 2020 21:46

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت بھی 8 ارب 24کروڑ76لاکھ روپے بڑھ گئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2020ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںکاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو بھی تیزی کا رجحان غالب رہاجس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس34ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئے 90.74پوائنٹس کے اضافے سے 34021.97پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیااورمارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت بھی 8 ارب 24کروڑ76لاکھ روپے بڑھ گئی تاہم کاروباری حجم گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت 14.98فیصد کم رہا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںگزشتہ روزٹریڈنگ کا آغامنفی زون میں ہوا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط سرمایہ کاری کے باعث کے ایس ای100انڈیکس 3380پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا تاہم بعد ازاں مخصوص منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری شروع ہوئی جس کے باعظ مندی کا رجحان تیزی میں تبدیل ہوگیا جس کے نتیجے میں 34ہزار کی نفسیاتی حد بھی بحال ہوگئی یہ رجحان ٹریڈنگ کے اختتام تک برقرار رہا اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 90.74پوائنٹس کے اضافے سے 34021.97پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای30انڈیکس 112.54پوائنٹس کے اضافے سے 14855.65پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس31.08پوائنٹس کے اضافے سے 24466.26پوائنٹس پر بند ہوا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز مجموعی طور پر354کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سی141کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،195میں کمی اور 18کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔قیمتیں کم ہونے والی کمپنیوں کی تعداد زیادہ ہونے کے باجود مہنگی کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں بڑھنے کے باعث سرمائے کا مجموعی حجم64کھرب84ارب 96کروڑ80لاکھ روپے سے بڑھ کر64کھرب93ارب 21کروڑ56لاکھ روپے ہو گیاجب کہ کاروباری حجم 19کروڑ80لاکھ 95ہزار شیئرز رہا جو جمعہ کی نسبت3کروڑ49لاکھ 25ہزار شیئرزکم ہے ۔

قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے کولگیٹ پامولو کے حصص کی قیمت 49روپے کے اضافے سے 2249روپے اورایبٹ لیب کے حصص کی قیمت 20.83روپے کے اضافے سی519.79روپے ہو گئی جبکہ رفحان میظ کے حصص کی قیمت 174روپے کی کمی سی7025روپے اور نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت 120روپے کی کمی سی6753روپے پر آ گئی ۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے پاک الیکٹران، یونٹی فوڈز،فوجی فوڈز،ٹی آر جی پاک،جہانگیر صدیقی ،ہیسکول پٹرول،ہم نیٹ ورک،،میپل لیف،صدیق سنز اور آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کے حصص سرفہرست رہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu