پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی خوش آئند ہے، محمد احمد وحید

تیل کی قیمت میںکمی کے تناسب سے بجلی کی قیمت بھی کم کی جائے، مصنوعات پر ٹیکس بڑھا کر عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں کمی کا پورا فائدہ عوام کو منتقل نہیں کیا جاسکا، صدر اسلام آباد چیمبر

پیر 1 جون 2020 22:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2020ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد احمد وحید نے کہا کہ حکومت نے پیٹرول، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں بل الترتیب تقریبا 7روپے، 9روپے اور 11روپے فی لیٹر کمی کی ہے جو خوش آئندہ ہے تاہم انہوں نے کہا کہ ایک طرف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے تو دوسری طرف ان مصنوعات پر ٹیکس مزید بڑھا دیئے گئے ہیں جو مناسب فیصلہ نہیں ہے کیونکہ اس سے عوام عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں کمی کا پورا فائدہ عوام کو منتقل نہیں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ سیلز ٹیکس اور پیٹرولیم لیوی سمیت حکومت اس وقت پیٹرول پر 40روپے فی لیٹر سے زائد اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر 41روپے فی لیٹر سے زائد ٹیکس وصول کر رہی ہے جو بلا جواز ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی پچھلے سال جنوری میں 8روپے فی لیٹر تھی جس کو بڑھا کر اب 30روپے فی لیٹر کر دیا گیا ہے جو بہت زیادہ اضافہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے کاروباری طبقہ اور عوام کو شدید مشکلات سے دوچار ہیں لہذا ان حالات میں حکومت کو چاہیے تھا کہ وہ پیٹرولیم مصنوعات کو ٹیکس اکھٹا کرنے کا ذریعہ بنانے کی بجائے ان پر عائد ٹیکسوں میں بھی واضح کمی کرتی تاکہ کاروبار کی لاگت کم ہونے سے کاروباری سرگرمیاں بحال ہوتیں اور عوام پر بھی مہنگائی کا بوجھ کم ہوتا۔

محمد احمد وحید نے کہا کہ ڈیزل زیادہ تر ٹرانسپورٹ اور زراعت کے شعبوں میں استعمال ہوتا ہے لیکن حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں کوئی کمی نہیں کی حالانکہ سے اس بات کی شدید ضرورت تھی کہ حکومت ڈیزل کی قیمت میں بھی مناسب کمی کرتی تاکہ ٹرانسپورٹ سمیت صنعتی و زرعی شعبوں کی لاگت کم ہوتی اور عوام کو بھی فائدہ ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں تاریخی کمی ہونے کے باجود حکومت نے ہائی اوکٹین پیٹرول کی قیمت میں کئی کمی نہیںکی جس وجہ سے مارکیٹ میں اس پیٹرول کی قیمت ان بھی تقریبا 147روپے فی لیٹر ہے۔

لہذا انہوںنے اس بات پر زور دیا کہ حکومت ہائی اوکٹین پیٹرول کی قیمت میں بھی مناسب کمی کرے۔آئی سی سی آئی کے صدر نے کہا کہ پاکستان میں زیادہ تر بجلی تیل سے چلنے والے پاور پلانٹس سے پیدا کی جاتی ہے اور اب جبکہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں تاریخی کمی واقع ہو چکی ہے لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت بجلی کی قیمت میں بھی اسی تناسب سے فوری کمی کا اعلان کرے جس سے کاروباری طبقے کی مشکلات کم ہوں گی، صنعتی و تجارتی سرگرمیاں بحال ہوں گی اور ہماری برآمدات کو بھی بہتر فروغ ملے گا۔

انہوںنے کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے پاکستان کی معیشت مزید کمزور ہو گئی ہے اور برآمدات کو بہتر فروغ دے کر ہی کمزور معیشت کو استحکام کی طرف گامزن کیا جا سکتا ہے لہذا انہوںنے اس بات پر زور دیا کہ حکومت عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں کمی کے تناسب سے فوری طور پر بجلی کی قیمت میں بھی کمی کا اعلان کرے تا کہ کاروبار کی لاگت کم ہونے سے صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کو بہتر فروغ ملے اور ہماری معیشت مشکلات سے نکل کر بحالی کے راستے پر گامزن ہو۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

غذائی اجناس  کی  برآمد میں فروری   کے دوران سالانہ بنیاد پر  35 فیصد   اضافہ ہوا  ، ادارہ شماریات

غذائی اجناس کی برآمد میں فروری کے دوران سالانہ بنیاد پر 35 فیصد اضافہ ہوا ، ادارہ شماریات