ناکام اداروں کے نقصانات کھربوں روپے سے تجاوز کر چکے ہیں، کورونا وائرس کی وبا سے متاثر عوام اور معیشت مزید ان کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے، ملک بھر کی تاجر برادری سٹیل ملز کے ملازمین کو فارغ کرنے کے فیصلے کی بھرپور اور غیر مشروط حمایت کرتی ہے، موجودہ اپوزیشن نے اپنے ادوار حکومت میں اس ادارے کو یتیم خانہ بنا دیا، تاجر رہنما شاہد رشید بٹ

جمعہ 5 جون 2020 15:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2020ء) تاجر رہنما اوراسلام آباد چیمبر کے سابق صدر شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ سٹیل ملز ملازمین فارغ کرنے کے فیصلے کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، کورونا وائرس کی وبا نے عوام اور معیشت کا خون نچوڑلیا ہے اب وہ دیوالیہ ادارے نہیں پال سکتے، ناکام اداروں کے نقصانات کھربوں روپے سے تجاوز کر چکے ہیں۔

ملک بھر کی تاجر برادری سٹیل ملز کے ملازمین کو فارغ کرنے کے فیصلے کی بھرپور اور غیر مشروط حمایت کرتی ہے۔اس فیصلہ پر جلد از جلد عمل درامد کیا جائے تاکہ ماہانہ اربوں روپے کے نقصانات کا سلسلہ بند ہو۔ موجودہ اپوزیشن نے اپنے ادوار حکومت میں اس ادارے کو یتیم خانہ بنا ڈالا ہے اس لئے وہ اب وزیر اعظم کے فیصلے کی مخالفت کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

شاہد رشید بٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کورونا وائرس کی وبا نے عوام اور معیشت کا خون نچوڑ لیا ہے۔

اب عوام ان ناکام سرکاری اداروں کو مصنوعی طور پر زندہ رکھنے کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے جن کا بجٹ دفاعی بجٹ سے بھی زیادہ ہے۔ سٹیل ملز کے علاوہ مجموعی طور پر کھربوں روپے کا نقصان کرنے والے تما م ناکام سرکاری اداروں کے ملازمین کو بھی فارغ کیا جائے جو ملکی وسائل ہر بوجھ بنے ہوئے ہیں۔عوام سے تاوان لینے کا سلسلہ بند کیا جائے۔شاہد رشید بٹ نے کہا کہ گزشتہ دو سال میں سٹیل ملز کے ہزاروں ملازمین تنخواہیں اور مراعات تو لیتے رہے ہیں مگر ایک کلو لوہا بھی پیدا نہیں کر سکے تو اس ادارے کو زندہ رکھنے کا کیا جواز ہے۔

ریلوے کو زندہ رکھنے کے لئی35 ارب روپے درکار ہوں گے جبکہ پی آئی اے گزشتہ دو سال میں ایک 110 ارب روپے پھونک چکا ہے اور اب اسی55 ارب روپے مزید دئیے جائیں گے۔بجلی تقسیم کرنے والی کمپنیاں اس سال ایک 170 ارب روپے ڈکار جائیں گی جبکہ آئل مافیا بھی اوگرا سے مل کر اربوں روپے کے گھپلے کرے گی جس کا بوجھ عوام کو ہی اٹھانا پڑے گا۔صنعتکار ٹیکس چوری کرتے رہیں گے، ریٹیلر اور ہول سیلر ٹیکس سے بچتے رہیں گے اورجاگیر دار امسال بھی ٹیکس ادا نہیں کریں گے اور اس سب بوجھ عوام ہی برداشت کریں گے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد