امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں 4 فیصد اضافہ

ہفتہ 6 جون 2020 19:59

امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں 4 فیصد اضافہ
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2020ء) امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں 4 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا جس کی وجہ مئی کے دوران ملک میں بیروزگاری کی شرح میں نسبتا کمی کی رپورٹ ہے۔

(جاری ہے)

نیویارک میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے وقفے سے قبل نرخ 2.07 ڈالر (5.2 فیصد) بڑھ کر 42.07 ڈالر فی بیرل رہے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودی1.65 ڈالر (4.4 فیصد )اضافے کے ساتھ 39.02 ڈالر فی بیرل طے پائے۔امریکی محکمہ لیبر کی رپورٹ کے مطابق مئی کے دوران ملک میں بیروزگاری کی شرح غیر متوقع طور پر کم ہوکر 13.3 فیصد پر آ رہی۔اپریل کے دوران اس کی شرح 14.7 فیصد تھی۔۔

Browse Latest Business News in Urdu