پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ قابل مذمت، دشمن کے عزائم بے نقاب ہورہے ہیں، ایس ایم منیر

دہشتگردوں کے عزائم ناکام بنانے پر رینجرز اور سندھ پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، شیخ عمر ریحان

پیر 29 جون 2020 17:38

پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ قابل مذمت، دشمن کے عزائم بے نقاب ہورہے ہیں، ایس ایم منیر
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2020ء) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(کاٹی) کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر، صدر شیخ عمر ریحان، سینئر نائب صدر محمد اکرام راجپوت اور نائب صدر سید واجد حسین نے کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت پر دہشت گردی کے حملے کی شدید مذمت کی ہے اور دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنانے والے شہدا ء اور سیکورٹی اہل کاروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

ایس ایم منیر نے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج پر حملہ براہ راست پاکستان کی معیشت پر حملہ ہے، ملک دشمن عناصر کے عزائم کھل کر سامنے آگئے ہیں، وباء ہو یا ملک دشمن عناصر ہم متحد ہوکر اپنے وطن کو درپیش تمام خطرات کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی اس کارروائی کو ناکام بنانے والے رینجرز، پولیس اور سیکیورٹی اہل کار ہمارے ہیرو ہیں۔

(جاری ہے)

صدر کاٹی شیخ عمر ریحان کا کہنا تھا کہ اس حملے سے ایک بار پھر ثابت ہوا کہ ہماری معیشت سے متعلق دشمن قوتوں کے عزائم کس قدر مکروہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ قوم نے افواج پاکستان اور اپنے سیکورٹی اداروں کے ساتھ مل کر دہشت گردی کو شکست دی ہے اور ہمارا یہ عزم برقرار رہے گا۔ انہوں نے دہشت گردوں کے عزائم خاک میں ملانے والے رینجرز، پولیس اور سیکیورٹی اہل کاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔ صدر کاٹی نے کہا کہ شہید ہونے والے پولیس اور سیکیورٹی اہل کار قومی ہیرو کا درجہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے واقعے میں شہریوں کے جانی نقصان پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

غذائی اجناس  کی  برآمد میں فروری   کے دوران سالانہ بنیاد پر  35 فیصد   اضافہ ہوا  ، ادارہ شماریات

غذائی اجناس کی برآمد میں فروری کے دوران سالانہ بنیاد پر 35 فیصد اضافہ ہوا ، ادارہ شماریات