صدر اسلام آباد چیمبر محمد احمد وحید کی ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات سے ملاقات ، تاجر برادری کو درپیش مسائل پر ان کے ساتھ تبادلہ خیال کیا

پیر 29 جون 2020 18:40

صدر اسلام آباد چیمبر محمد احمد وحید کی ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات سے ملاقات ، تاجر برادری کو درپیش مسائل پر ان کے ساتھ تبادلہ خیال کیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2020ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کے صدر محمد احمد وحید نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات سے ملاقات کی اور تاجر برادری کو درپیش مسائل پر ان کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ محمد احمد وحید نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے سہولت ڈیسک قائم کرنے پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حمزہ شفقات نے تاجر برادری کے مسائل کو حل کرانے میں ہمیشہ چیمبر کے ساتھ بھرپور تعاون کیا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے ہمیشہ تاجر برادری کو اعتماد میں لے کر اور ان کی مشاورت سے لاک ڈاؤن سمیت دیگر اہم فیصلے کئے ہیں جس وجہ سے ان کو تاجر برادری اور عام شہریوں میں کافی پذیرائی حاصل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں کرونا وائرس پر قابو پانے میں ڈپٹی کمیشنر اسلام آباد نے موثر کردار ادا کیا ہے اور اس سلسلے میں ان کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جس جگہ بھی کوئی مسئلہ پیدا ہو ڈپٹی کمشنر انتظامیہ کے ساتھ وہاں موجود ہوتے ہیں اور اسلام آباد کے شہری ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ انہوں نے مذید کہا کہ اسلام آباد چیمبر ان کی بہترین خدمات کے عوض انہیں ایوارڈ پیش کرے گا۔ ڈپٹی کمشنراسلام آبادحمزہ شفقات نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر بھر میں کوئی بھی مسئلہ ہو تاجر برادری نے ہمیشہ انتظامیہ کی طرف تعاون کا ہاتھ بڑھایا ہے جس سے مسائل کو حل کرنے میں آسانی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے تاجربرادری کی سہولت کے لئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں جو سہولت ڈیسک قائم کیا ہے اس کا افتتاح عنقریب کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس ڈیسک کے قائم ہونے سے بزنس کمیونٹی کو ڈی سی آفس اور انتظامیہ سے متعلقہ تمام سروسز چیمبر میں فراہم ہوں گی جس سے امید ہے کہ ان کے مسائل بہتر حل ہوں گے۔

Browse Latest Business News in Urdu

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ

لاہور چیمبر میں ممبران کو ٹیکس معاملات پر آگاہی فراہم و دیگر مسائل کے حل کیلئے ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہور چیمبر میں ممبران کو ٹیکس معاملات پر آگاہی فراہم و دیگر مسائل کے حل کیلئے ٹیکس کلینک کا انعقاد

پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی ..

پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی ..

ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز پشاور کے پانچ اہلکار دوران ڈیوٹی شہید(تفصیلی خبر)

ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز پشاور کے پانچ اہلکار دوران ڈیوٹی شہید(تفصیلی خبر)

لاہورچیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہورچیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد