کمرشل امپورٹرز سے امتیازی سلوک ختم کیا جائے ،فکس ٹیکس بحال کیا جائے۔ایف پی سی سی آئی

اسٹیل انڈسٹری ، فرٹیلائزر ڈسٹری بیوٹرزڈیلرز کو کاروباری سہولتیں فراہم کی جائیں ،پیٹرولیم قیمتوں میں اضا فے سے برآمدات بری طرح متاثر ہو سکتی ہیں۔میاں زاہد حسین

پیر 29 جون 2020 20:40

کمرشل امپورٹرز سے امتیازی سلوک ختم کیا جائے ،فکس ٹیکس بحال کیا جائے۔ایف پی سی سی آئی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2020ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م کے صدر اور ایف پی سی سی آئی میں بزنس مین پینل کے سینئر وائس چیئرمین میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ دو سال سے جاری اقتصادی زوال اور وائرس کی تباہ کاریوں کے سبب معیشت کے دیگر شعبوں کی طرح کمرشل امپورٹرز بھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں جنھیں ریلیف دیا جائے۔

درآمدات میں مشکلات کی وجہ سے فارما ، ٹیکسٹا ئل ، کیمیکل، اسٹیل ،اسکریپ سمیت بہت سے شعبے خام مال کی کمی یا عدم دستیابی کی شکایت کر رہے ہیں جس کا نوٹس لیتے ہوئے ان کا مسئلہ حل کیا جائے۔ صنعتی خام مال کے امپورٹرزکی امپورٹ کردہ خام اشیاء کوتیار شدہ اشیاء میں شمارکرنے کی وجہ سے کمرشل امپورٹرز مسائل کا شکار ہیں اور ان کی اشیاء اضا فی ٹیکس کی وجہ سے مہنگی ہو جانے کی وجہ سے کمرشل امپورٹرز کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جار ہا ہے ۔

(جاری ہے)

کمرشل امپورٹرز کیلئے فکسڈ ٹیکس کا سابقہ نظام بحال کیا جائے۔ میاں زاہد حسین نے بزنس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ سابقہ نظام کی بحالی ہی صنعت و تجارت کو بڑے پیمانے پر نقصان سے بچا سکتی ہے اس لئے اس پر سنجیدگی سے غور کیا جائے۔کمرشل امپورٹرز کی اکثریت کا کاروبار تباہ ہو چکا ہے اورپاکستان سمیت دنیا بھر میںکرونا وائرس کی وجہ سے کاروبار کی بندش اور لاک ڈائون کی وجہ سے انکا سرمایہ پھنس گیا ہے جس کے جلد نکلنے کی کوئی امید بھی نہیں ہے۔

اب کمرشل امپورٹرز کو سرمائے کی زبردست قلت کا سامنا ہے اس لئے انھیں فوری طور پر50لا کھ روپے تک بلا سود اور بلا ضمانت قرضے فراہم کئے جائیں، ان کے ساتھ امتیازی سلوک ختم کیا جائے اور انھیں مسا وی کاروباری حقوق دئیے جائیں تاکہ وہ اپنے بیوی بچوں کا پیٹ پال سکیں۔سرمائے کی کمی کے سبب درآمدکنندگان خام مال درآمد کرنے کے قابل نہیں رہے جسے ادویات کی صنعت میں محسوس کیا جا رہا ہے اور جلد ہی ٹیکسٹائل اور دیگر صنعتوں کو بھی خام مال کی کمی کا سامنا کرنا ہو گا جس سے بچنے کے لئے بروقت اقدامات کی ضرورت ہے ورنہ برآمدات بھی بری طرح متاثر ہونگی جو پہلے ہی مشکلات سے دوچار ہیں۔

انھوں نے کہا کہ شناختی کارڈ کی شرط نے معاشی سرگرمیوں کو توقعات سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے جسے فوری طور پر کمرشل امپورٹرز سمیت تمام شعبوں کے لئے ختم کیا جائے، ایک سال کے لئے آڈٹ ختم کئے جائیں ،فرٹیلائزر ڈسٹری بیوٹرز اور ڈیلرز کیلئے ٹیکس کا پرا نا نظام بحال کیا جائے۔اپیل دائر کرنے کیلئے 10فیصد پیشگی ادا ئیگی کی شرط ختم کی جائے ورنہ بہت سے کاروبار بند ہو جائیں گے جس سے حکومت کو محاصل کی کمی اور عوام کو بے روزگاری کا سامنا کرنا ہو گا۔پیٹرولیم کی قیمتوں میں حالیہ ذبردست اضا فے سے مہنگائی میں اضا فہ ہوگا جس سے لا گت میں اضا فہ ہونے برآمدات بھی بری طرح متا ثر ہونے کا اندیشہ ہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

جرمنی میں چار روزہ نمائش ’’ٹیک ٹیکسٹل اور ٹیکس پروسس ‘‘ میں 10پاکستانی مینوفیکچررز کی شرکت

جرمنی میں چار روزہ نمائش ’’ٹیک ٹیکسٹل اور ٹیکس پروسس ‘‘ میں 10پاکستانی مینوفیکچررز کی شرکت

چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا

چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا

پاکستان اورافغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے

پاکستان اورافغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے

ایوان صنعت و تجارت راولپنڈی میں پاکستان کی معیشت اور مستقبل کے چیلنجز کے حوالے سے تھنک ٹینک سیشن کا انعقاد

ایوان صنعت و تجارت راولپنڈی میں پاکستان کی معیشت اور مستقبل کے چیلنجز کے حوالے سے تھنک ٹینک سیشن کا انعقاد

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی