فیڈریشن چیمبر کی بزنس کونسلوں کے ڈائریکٹرز کے انتخابات میں دھاندلیاں

علیحدہ باکس میں سربمہر کئے گئے مسترد شدہ جعلی ووٹ ناکام امیداروں کے حق میں شامل کردیئے گئے موجودہ برسراقتدار گروپ ایف پی سی سی آئی کو انارکی کی جانب دھکیل رہا ہے،مرکزی ترجمان یو بی جی ،گلزارفیروز

منگل 30 جون 2020 16:14

فیڈریشن چیمبر کی بزنس کونسلوں کے ڈائریکٹرز کے انتخابات میں دھاندلیاں
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2020ء) یونائٹیڈ بزنس گروپ کے مرکزی ترجمان گلزارفیروزنے فیڈریشن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی)کی بزنس کونسلوں کے ڈائریکٹرز کے انتخابات میں ہونے والی بے قاعدگیوںاوردھاندلیوں اورڈائریکٹرز کے امیدواروں کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات پر کہا ہے کہ ہم نے پہلے ہی ان دھندلیوں کے انکشافات کئے تھے اور اب اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ کس طرح ازادانہ طور پر فیڈریشن چیمبر کی بزنس کونسلوں کے انتخابات میں جعلی ووٹ کاسٹ کئے گئے اور اپنی مرضی سے ڈائریکٹرز کیمنتخب ہونے کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔

گلزارفیروز نے کہا کہ پاکستان یو کے بزنس کونسل کے ڈائریکٹرز کے انتخابات میں بزنس مین پینل کے ایک رہنما اوریو بی جی سے نکالے گئے ناپسندیدہ شخص کی موجودگی میں بوگس ووٹ کاسٹ کرائے گئے اس باوجود ہمارے حامی 8ڈائریکٹرز الیکشن جیتے اور جب نتائج سامنے آئے توبزنس مین پینل کے رہنما نے الیکشن کرانے والے اسٹاف کے ساتھ ملکر کچھ متنازع ووٹ جو علیحدہ باکس میں محفوظ کئے گئے تھے اور وہ مسترد شدہ ووٹ تھے ان ووٹس کو اپنے حق میں شامل کرکے اپنے حامی ڈائریکٹرز کی کامیابی ظاہر کردی جس پر ہمارے حامی ڈائریکٹرز نے عدلیہ سے انصاف طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

گلزار فیروز نے کہا کہ پاک یوکے بزنس کونسل کے الیکشن میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے ڈائریکٹر اطہرسلطان جو ہمارے گروپ کی جانب سے چیئرمین امیدواربھی تھے اورانہیں دوسرے گروپ کی بھی بھرپور حمایت تھی لیکن انہوں نے الیکشن میں بے قاعدگیوں او دھاندلیوںپر بطوراحتجاج پاکستان یو کے بزنس کونسل کے ڈائریکٹرکے منصب سے استعفیٰ دیدیا ہے ۔

گلزارفیروز نے کہا کہ فیڈریشن میں کرونا زدہ موجودہ برسراقتدار گروپ بزنس مین پینل کی قیادت متعدد بزنس کونسلوں کے ڈائریکٹرز کے انتخابات میں دھاندلیاں کرچکی ہے جس پر بے شمار افراد اعتراضات کرچکے ہیں اور ایف پی سی سی آئی کو انارکی کی جانب دھکیلا جارہا ہے اور اس ادارے میں دھاندلیوں کے ذریعہ نااہل افراد کو آگے لایا جارہا ہے جس سے نہ صرف ملک کی بدنامی ہوگی بلکہ پاکستان کی بزنس کمیونٹی کے سب سے بڑے ادارے کی تباہی کا سبب بھی بنے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی