جرمنی پاکستانی تاجروں کیلئے پرکشش اور مواقع سے مالامال ہے، صدر لاہور چیمبر عرفان اقبال شیخ

منگل 30 جون 2020 18:17

جرمنی پاکستانی تاجروں کیلئے پرکشش اور مواقع سے مالامال ہے، صدر لاہور چیمبر عرفان اقبال شیخ
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2020ء) لاہور چیمبر کے صدر عرفان اقبال شیخ نے کہا ہے کہ جرمنی یورپ کی بڑی اور بہترین منڈیوں میں سے ایک ہے، پاکستانی تاجروں کو وہاں تجارتی مواقع سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا چاہیے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار لاہور چیمبر اور پاکستان کلچر سوسائٹی ، ہیمبرگ، جرمنی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

لاہور چیمبر کے نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد، ایگزیکٹو کمیٹی رکن شہزاد اسلم اور سوسائٹی کے صدر عابد اسلم نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ جرمنی بہت سے حوالوں سے پاکستان کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے، پاکستانی تاجروں کو جرمنی کے ساتھ تجارت کا موجودہ حجم مزید بڑھانے کے لیے نئے راستے تلاش کرنے چاہئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جرمنی پاکستان کا اہم تجارتی حصے دار ہے، پاکستان میں انرجی کی بڑھتی ضروریات پوری کرنے کے لیے بھی جرمنی اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جرمنی سرمایہ کار پاکستان میں آئل اینڈ گیس، فوڈ، ڈیری پراسیسنگ اور انجینئرنگ سمیت دیگر شعبوں سے بھرپور فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے چیمبرز اور تاجروں کے درمیان مضبوط روابط تجارت کو مزید مستحکم کرسکتے ہیں۔ عابد اسلم نے لاہور چیمبر کے عہدیداروں کو آگاہ کیا کہ پاکستان کلچر سوسائٹی جلد ہی ہیمبرگ میں پاکستانی کلچر سینٹر کھول رہی ہے جس کا مقصد پاکستانی ثقافت کو فروغ دینا اور جرمنی میں مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل کا حل ہے۔ بعد ازاں لاہور چیمبر کے صدر عرفان اقبال شیخ اور پاکستان کلچر سوسائٹی کے صدر عابد اسلم نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں  علی باباڈاٹ کام پر  سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ  بارے  تربیتی سیشن

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں علی باباڈاٹ کام پر سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ بارے تربیتی سیشن

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں  کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر  اسلام آباد چیمبر

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر اسلام آباد چیمبر

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی آمدنی میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 27 فیصد اضافہ،حجم 36.5 ..

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی آمدنی میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 27 فیصد اضافہ،حجم 36.5 ..

انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..

انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند