ایوان صنعت و تجارت کی ایف سی سی آئی کمپلیکس کی تیسری منزل پر فوری طور پر ٹیکنو پارک کے دفاتر قائم کرنے کی پیشکش

بدھ 1 جولائی 2020 19:59

ایوان صنعت و تجارت کی ایف سی سی آئی کمپلیکس کی تیسری منزل پر فوری طور پر ٹیکنو پارک کے دفاتر قائم کرنے کی پیشکش
فیصل آباد ۔ یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2020ء) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری نے صنعتوں میں جدید ٹیکنالوجی کی حوصلہ افزائی اور اس شعبے کی جدید خطوط پر ترقی کیلئے ایف سی سی آئی کمپلیکس کی تیسری منزل پر فوری طور پر ٹیکنو پارک قائم کرنے کی پیشکش کی ہے ۔بدھ کے روز ٹیکنو پارک بارے ایف سی سی آئی میںمنعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر فیصل آباد چیمبر رانا محمد سکندر اعظم خاں نے کہا کہ کووڈ 19کے بعد کئی پرانے کاروبار ختم ہو جائیں گے جبکہ ان کی جگہ جدید ٹیکنالوجی پر مبنی نئے کاروبار شروع ہوں گے ۔

انہوں نے کہا کہ مختلف صنعتی اور کاروباری شعبوں میں نئی ٹیکنالوجی کے استعمال کیلئے ٹیکنو پارک کی تجویز قابل تحسین ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری نے اس سلسلہ میں مدینہ ٹائون میں پارک قائم کرنے کی تجویز دی تھی مگر بعض مصلحتوں کی وجہ سے اس کی فوری تعمیر شروع نہیں ہو سکتی اسلئے اس ٹیکنو پارک کو ایف سی سی آئی کمپلیکس کی تیسری منزل پر قائم کیا جا سکتا ہے تاکہ یہ پراجیکٹ فوری طور پر کام شروع کر سکے۔

انہوں نے کہا کہ اس ٹیکنو پارک کوپرائیویٹ پبلک پارٹنر شپ کے تحت قائم کیا جائے گا۔اس موقع پرچیئرمین کمیٹی برائے سٹارٹ اپ انٹر پرینیورشپ ایکسپورٹر ڈویلپمنٹ شاہد اسلم اور ایگزیکٹو ممبر انجینئر بابر شہزاد نے ممبران کو بتایا کہ قائمہ کمیٹی پچھلے چار ماہ سے اربن یونٹ کے ساتھ مل کر کام کراور اس کے قابل عمل ہونے کی رپورٹ تیار کر ر ہی ہے اور اس سلسلہ میں کئی اجلاس بھی ہو چکے ہیں۔

پنجاب اربن ڈویلپمنٹ کے کنسلٹنٹ ضیاء بندے نے بتایا کہ فیصل آباد کو پاکستان کی صنعتی، کاروباری اور معاشی ترقی میں کلیدی اہمیت حاصل ہے جبکہ فیصل آباد کو ترقی یافتہ صنعتی شہر بنانے کے سلسلہ میں یہاں کی بزنس کمیونٹی نے اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے صدر چیمبر کی طرف سے ٹیکنو پارک کیلئے چیمبر میں جگہ کی پیشکش کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ اس پراجیکٹ کی تکمیل سے صنعتی، تجارتی اور کاروباری شعبوں میں بہتری لائی جا سکے گی۔

اجلاس میں نائب صدر بلال وحید شیخ، رانا اکرام اللہ ، حبیب الرحمن گل، شاہد اسلم، رانا فیاض احمد، مرزا محمد افضل مغل، محمدیعقوب اعوان اور وقاص بیگ نے بھی شرکت کی۔ آخر میں ضیاء بندے صاحب نے صدر رانا محمد سکندر اعظم خاں کو فیصل آباد کی معاشی ترقی کی حکمت عملی پر مبنی ایک کتاب بھی پیش کی۔ اے پی پی /ر ع/ش س/م ش

Browse Latest Business News in Urdu

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کو ادارے میں صنفی تنوع کا ڈیٹا سالانہ رپورٹ میں شائر کرنے کی ہدایت کی دی ..

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کو ادارے میں صنفی تنوع کا ڈیٹا سالانہ رپورٹ میں شائر کرنے کی ہدایت کی دی ..

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

مشرق وسطیٰ کے حالات عالمی معاشی بحالی کے لئے بڑاخطرہ بن گئے ہیں، میاں زاہد حسین

مشرق وسطیٰ کے حالات عالمی معاشی بحالی کے لئے بڑاخطرہ بن گئے ہیں، میاں زاہد حسین

دو ہفتوں کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 5 فیصد اضافہ

دو ہفتوں کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 5 فیصد اضافہ

معروف صنعتکار شبیر منشاء چھرہ پاکستان چائنا بزنس کونسل کے چیئرمین مقرر

معروف صنعتکار شبیر منشاء چھرہ پاکستان چائنا بزنس کونسل کے چیئرمین مقرر

پاکستان بزنس اریناکی کاروباری شخصیات کے اعزاز میں تقریب

پاکستان بزنس اریناکی کاروباری شخصیات کے اعزاز میں تقریب

ایس ای سی پی کی لسٹڈ کمپنیوں کو ادارے میں صنفی تنوع کا ڈیٹا سالانہ رپورٹ میں شائع کرنے کی ہدایت

ایس ای سی پی کی لسٹڈ کمپنیوں کو ادارے میں صنفی تنوع کا ڈیٹا سالانہ رپورٹ میں شائع کرنے کی ہدایت

سعودی وفد کی پاکستان آمد خوش آئند، سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو گی،  صدر  راولپنڈی چیمبر

سعودی وفد کی پاکستان آمد خوش آئند، سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو گی، صدر راولپنڈی چیمبر

چوہدری شافع حسین کا پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ

چوہدری شافع حسین کا پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدھ کو بھی کاروباری اتار چڑھائو کی زد میں رہی ،اگرچہ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 70700پوائنٹس ..

پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدھ کو بھی کاروباری اتار چڑھائو کی زد میں رہی ،اگرچہ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 70700پوائنٹس ..

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

ایس ای سی پی نے پہلے ڈیجیٹل انشورنس کا لائسنس جاری کردیا

ایس ای سی پی نے پہلے ڈیجیٹل انشورنس کا لائسنس جاری کردیا