صنعتکاروں کاڈی جی ٹی او سے سالانہ انتخابات برائے 2020-21 ایک سال کے لیے ملتوی کرنے کا مطالبہ

کرونا کی موجودگی میں انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں، لوگوں کو جمع کرنے کا مطلب وبا کو پھیلنے کی دعوت دینا ہے،نکاٹی

جمعہ 3 جولائی 2020 16:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2020ء) نارتھ کراچی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (نکاٹی) نے کرونا وبا کے پھیلاؤ کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ آرگنائزیشن ( ڈی جی ٹی او ) سے ٹریڈ باڈی کے سالانہ انتخابات برائے 2020-21کو ایک سال کے لیے ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ نکاٹی نے ڈی جی ٹی او کو بھیجے گئے خط میں کہا ہے کہ کرونا کی وجہ سے ملک کو اس وقت سنگین صورتحال کا سامنا ہے اور کرونا مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے سے انسانی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیںجبکہ تجارت و صنعت پر بھی اس کے تباہ کن اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

نکاٹی نے خط میں خدشہ ظاہر کیا کہ کرونا کی موجودگی میںٹریڈ باڈی کے سالانہ انتخابات برائے 2020-21 کا انعقاد ناممکن ہے اور نہ ہی جولائی میں انتخابات کا شیڈول جاری کیا جاسکتا ہے کیونکہ انتخابات میں ووٹنگ کے لیے زیادہ تعداد میں لوگوں کو جمع کرنے کا مطلب کرونا وبا کو پھیلنے کی دعوت دینا ہے۔

(جاری ہے)

موجودہ حالات میں سماجی دوری کو یقینی بنانا بالکل بھی ممکن نہیں ہوسکے گا جبکہ سندھ حکومت نے بھی زیادہ تعداد میں لوگوں کے ایک جگہ جمع ہونے پر پابندی عائد کی ہوئی ہے جس پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نارتھ کراچی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (نکاٹی) نے ڈی جی ٹی اوسے سالانہ انتخابات برائے 2020-21کو ایک سال کے لیے ملتوی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ کرونا کے خلاف جنگ میں تاجربرادری حکومت کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہم کسی صورت بھی جان بوجھ کر لوگوں کو اس مہلک وبا کا شکار نہیں کر سکتے لہٰذا کرونا سے پیدا ہونے والے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے انتخابات مؤخرکیے جائیں اور موجودہ عہدیداروں کی مدت میں توسیع کرتے ہوئے انہیں کام جاری رکھنے کی اجازت دی جائے تاکہ صنعتکاربرادری کے مسائل بلارکاوٹ حل کیے جاسکیںاور صنعتوں کو فروغ دیا جاسکے۔

Browse Latest Business News in Urdu

سرکاری وصولیوں  اورٹیکسوں کی وصولی    کے لئے    30 اور  31 مارچ  کو  بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی

سرکاری وصولیوں اورٹیکسوں کی وصولی کے لئے 30 اور 31 مارچ کو بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی

سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ

سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج   میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی

ملک میں  تیل و گیس کی پیداوار میں  گزشتہ ہفتے کے دوران  کمی

ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی

گاڑیوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 10.32 فیصدکااضافہ

گاڑیوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 10.32 فیصدکااضافہ

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں  سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل